دلیپ کمار، راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

دلیپ کمار، راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز

Spread the love

پشاور، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) دلیپ کمار راج کپور

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کا

قبضہ حاصل کرنے کے لئے قانون کا سہارا لے لیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے

بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے

لیے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894ء کے تحت دفعہ 6 اور دفعہ 17 نافذ کر دیں جس

کے تحت اب حکومت دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کرسکتی ہے۔ دفعات نافذ

کرنے کے بعد اب حکومت کی جانب سے اگلے مرحلے میں دفعہ 9 نافذ کر کے

مالکان کو سرکاری طور پر مقرر کردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دی جائیگی۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

مکان مالکان کی جانب سے اعتراض کی صورت میں 15 روز کے اندر اپیل دائر

کرنا ہو گی بصورت دیگر دونو ں گھروں کے ایوارڈ کا اعلان کر کے حکومت

انہیں اپنی تحویل میں لے لے گی۔ مکانات کے مالکان ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو

اعلی عدلیہ میں چیلنج کرسکیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت نے بالی ووڈ کے

مشہور اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں

تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

=—= کترینہ کیف بھی کرونا کا شکار، گھر میں قرنطینہ

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ کرونا

وائرس کی حالیہ لہر میں متعدد بالی وڈ اداکار وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن

میں عامر خان، اکشے کمار، گوندا سمیت دیگر شامل ہیں۔ کترینہ کیف نے بھی

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انکا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور

انہوں نے خود گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق تمام

احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو احتیاط

کرنے کیساتھ ساتھ گزشتہ دنوں کے دوران اپنے ساتھ رابطے میں آنیوالے افراد کو

بھی ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی ہے۔

دلیپ کمار راج کپور

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply