دلیپ کماراپنے بھائیوں کے انتقال سے لاعلم ہیں، اہلیہ سائرہ بانو

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دلیپ کمار

ممبئی (جے ٹی این آن لائن نیوز )لیجنڈری بھارتی اداکاردلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ

بانو کے مطابق دلیپ کرونا سے اپنے 2 بھائیوں کے انتقال کرجانے سے علم ہیں۔

حال ہی میں دلیپ کمار کے دو بھائی 90 سال کے احسان خان اور 88 سال کے

اسلم خان کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دونوں میں کرونا کی

تشخیص کے بعد انہیں 16 اگست کو ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا

تھا جہاں آکسیجن کی سطح کم ہونے پردونوں کو وینٹی لیٹرسپورٹ پررکھا گیا تھا۔

اسلم خان کا انتقال جمعہ 21 اگست کی صبح ہوا، وہ کروناکے علاوہ وہ ذیابیطس،

فشار خون اور امراض قلب کا بھی شکار تھے۔ جبکہ دوسرے بھائی احسان خان نے

2 روز قبل 3 ستمبر کو آخری سانسیں لیں، وہ عارضہ قلب اورہائی بلڈ پریشر کے

علاوہ الزائمر کا شکاربھی تھے۔بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق سائرہ

بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارکو نہیں بتایا گیا کہ اسلم بھائی اوراحسان بھائی اب اس

دنیا میں نہیں رہے۔سائرہ کے مطابق دلیپ کمارکو بھائیوں کی موت سے لاعلم

رکھنے کی وجہ انہیں پریشان کن خبروں سے دور رکھنا ہے۔ ہم نے انہیں امیتابھ

بچن کے کرونا کا شکار ہونے اوراسپتال میں داخلے کا بھی نہیں بتایا تھا کیونکہ وہ

امیتابھ بچن کوبہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا تھا احسان بھائی

بہتر ہوجائیں گے کیونکہ انہوں نے دوہفتے سے زائد تک کرونا کا مقابلہ کیا لیکن 2

ستمبر کی دوپہر کو ان کی طبیعت اچانک بہت زیادہ خراب ہوئی جس سے متعلق

ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جلیل پارکر نے آگاہ کیاتھا،رات تک ان کی طبیعت

مزید بگڑ گئی تھی۔اداکار کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ نے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

بتایا کہ قرنطینہ میں رکھنا اولین ترجیح ہے، اس لیے وہ گھر پرہی ہیں۔ ڈی

ہائیڈریشن کے باعث دلیپ کمارکے بلڈپریشر میں تبدیلی آئی تھی جس کا علاج چل

رہا ہے۔کرونا کی عالمی وبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا

کہ یہ یقینا کوئی سزاہے، اس سے پہلے ایسی تباہی کبھی بھی نہیں دیکھی۔ ہمیں خدا

سے خود کومعاف کردینے کی دعا کرنی چاہیے۔رواں سال مارچ میں کرونا وائرس

کے پھیلاو کے دوران 97 سال کے دلیپ کمار نے ٹویٹ میں بتایا تھا میں کرونا

کے باعث مکمل قرنطینہ میں ہوں، سائرہ نے اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی

کسر نہیں چھوڑی کہ مجھے کوئی انفیکشن نے لگے۔بالی ووڈ لیجنڈری نے ایک

اور ٹویٹ میں سب سے اپیل بھی کی تھی کہ خود کو جتنا ہوسکے گھروں تک

محدود رکھیں اور حفاظتی تدابیرپرعمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت

کریں۔دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان ہے، پاکستان کے شہرپشاور کے

علاقے قصہ خوانی بازارمیں جنم لینے والے یوسف نے فلمی کیریئر کا آغاز

برصغیرپاک وہند کی تقسیم سے 3 سال قبل فلم جوار بھاٹا اور پرتیما (1945) سے

کیا تھا۔

دلیپ کمار

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply