oh my God jtn-online

دلہن، سہاگ رات شوہر، بھارت کی ایک اور کہانی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اتر پردیش (جے ٹی این آن لائن) دلہن، سہاگ رات بھارت

نئی نویلی دلہن نے سہاگ رات کو اپنے ٹنکو نامی شوہر کو قریب بھی پھٹکنے نہ دیا- سسرالیوں کو چکمہ دے کر نہ صرف فرار ہو گئی بلکہ اپنے ہمراہ قیمتی تحائف اور نقدی بھی لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقہ بہدون میں نئی نویلی دلہن نے گھر میں قدم رکھا تو رسم کے طور پر سب کو اپنے ہاتھوں سے چائے بھی پلائی۔ مزید پڑھیں

دلہا صرف دلہن کا گھونگھٹ ہی اٹھاپایا کہ نیند نے آن لیا

سسرالیوں کی جانب سے دلہن کو تحائف اور نقدی سے نوازا گیا اور پھر اس کے ہاتھوں کی مزیدار شکر والی چائے بھی نوش کی۔چائے پیتے ہی سب پر غنودگی چھا گئی، دلہا صرف دلہن کا گھونگھٹ ہی اٹھاپایا تھا کہ نیند نے اسے آن لیا، دلہن نے جب دیکھا کہ سارے گھر والے چائے کے نشے میں ڈوب کر سو چکے ہیں، اس نے 70 ہزار روپے اور تین لاکھ مالیت کا زیور اٹھایا اور فرار ہو گئی۔ متاثرہ خاندان نے چالباز دلہن کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے، پولیس نے دلہن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے بھارت سے ایسی خبروں کا آنا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وہاں ایسے واقعات تسلسل کےساتھ پیش آتے رہتے ہیں-

دلہن، سہاگ رات بھارت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply