دفاع وطن سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں، جنرل باجوہ

Spread the love

سیالکوٹ،راولپنڈی(بیورورپورٹ ،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستانی فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں کے حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا مجھے اس پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے جو ہمہ وقت مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

خیال رہے پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، تاہم اگر جارحیت ہوئی تو اسی شدت سے اس کا جواب دیا جائے گا۔

جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹروں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

Leave a Reply