دفاعی صلاحیت میں پاکستان کی اسرائیل پر برتری

Spread the love

اسلام آبادمانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں اسرائیل کو بھی

پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور (جی ایف پی) ملٹری

سٹرینگتھ انڈیکس 2019ء نے اپنی فہرست جاری کی جس کے مطابق دفاعی

صلاحیت میں پاکستان اسرائیل پر سبقت لے گیا۔ دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی

فہرست جاری کرنیوالی فوجی ویب سایٹ گلوبل فائر پاور نے 2019ء کی اپنی

جنگ کی تیاری نہیں کررہے، دفاع ہمارا حق، میجر جنرل آصف غفور

فہرست میں دنیا کے 137 ممالک کی فوجی طاقت کے اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔

فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ، چین دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے۔

ہندوستان ،فرانس کے بعد برطانیہ، جاپان، ترکی، جرمنی اور ایسے کچھ ممالک

کے نام پیش کئے گئے ہیں۔ اس رینکنگ کیلئے تمام ممالک کو 55 معیاروں پر

پرکھا گیا ہے، ان میں فوجی وسائل، طبعی وسائل، صنعت اور جغرافیائی حالات

یہ بھی پڑھیں:امریکی افغانستان سے بھاگ رہا ہے

کے علاوہ انسانی طاقت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی

سپوٹینک کے مطابق اس فہرست میں امریکہ، روس، چین، ہندوستان، فرانس،

جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، اٹلی، مصر،برازیل اور ایران ترتیب

وار دنیا کی طاقتور فوجیں ہیں۔ اس رینکنگ کے مطابق پاکستان کا 15واں نمبر ہے

جبکہ اسرائیل کو 2019ء میں 17 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے جس کا مطلب یہ

ہے کہ پاکستان نے 2019ء کے انڈیکس میں اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کے پاس 654000 فوجی اہلکار، 786 جنگی جہاز اور 2200 آپریشنل

ٹینکس ہیں۔ جبکہ اسرائیل کے پاس 170000 فوجی اہلکار، 506 جنگی طیارے اور

2760 ٹینکس موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق اس رینکنگ اور اعداد و شمار کو

پاکستان اور اسرائیل کے مابین پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر جاری

کیا گیا۔

Leave a Reply