دشمن نے جنگ مسلط کی تو اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے،سربراہ پاک فضائیہ

Spread the love

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی فضائی سرحدون کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا،اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply