دس لاکھ روپے سے زائد کے بجلی نادہندگان کی لسٹیں شائع، کارروائی شروع

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) پاورڈویژن کے خصوصی احکامات پر بجلی تقسیم

کار کمپنیوں نے 10لاکھ روپے سے زائد کے نادہندگان کی فہرستیں اپنی ویب

سائٹس پر شائع کر دیں، ان نا دہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے ،تمام نادہندگان جن

کے ذمے 10لاکھ سے زائد کے بقایا جات ہیں کے کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں۔

اسی طرح 10لاکھ روپے سے زائد کے منقطع شدہ نادہندگان جنہوں نے متبادل نام

یا جگہ سے بجلی کے کنکشنز لگائے ہیں انکے بھی بجلی کے کنکشنز کاٹے جا

رہے ہیں، تمام نادہندگان کی فہرستیں( پی آئی ٹی سی ) کی ویب سائٹ پر بھی شائع

کر د ی گئی ہیں، ان فہرستوں تک رسا ئی ویب سائٹ

pitc.com.pk/index.php/defaulters-list سے کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply