oh my God jtn-online

دس روپے کی خاطر زندگی بھر کی بدبختی، آشنا نے محبوبہ کی گود اجاڑدی

Spread the love

اٹک،لاہور( جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) دس روپے کی خاطر

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر حسن ابدال میں محض 10 روپے کی خاطر

بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ 3 فروری کو تھانہ

حسن ابدال کے علاقہ برہان میں پیش آیا، جہاں ملزم نے والدہ سے سگریٹ پینے

کے لیے پیسے مانگے لیکن ماں نے اس کو سگریٹ نہ پینے کے حوالے سے

نصیحت اور ڈانٹ ڈپٹ کی ، جس پر طیش میں آکر بدبخت بیٹے نے سگی ماں

نورینہ بی بی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا

بعد ازاں پولیس ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کے

قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم زاہد عرف

سترنگی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو قتل کرنے کے بعد نیند نہیں

آتی، میں ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا لیکن مجھ سے غلطی ہوگئی۔

=پڑھیں= بیوی کی بیوفائی کا بدلہ لینے کیلیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا

دوسری طرف لاہور کے علاقے شالیمار میں ڈیڑھ ماہ قبل4 سالہ بچے کے قتل کا

ڈراپ سین ہوگیا، ماں کے مبینہ آشنا نے 4 سالہ بچے کو قتل کرنے کا اعتراف

کرلیا، ڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونے والے 4 سالہ بچے عبد الرحمان کے قتل کے حوالے

سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، لاہور پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ہے جس

کے بعد دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کے والد

نے2 شادیاں کررکھی تھیں، جس کے باعث عبد الرحمان کی والدہ کو اسکا شوہر

اکرام وقت نہیں دیتا تھا، اس لیے بچے کی والدہ اپنی ماں کے گھربہنوں کےساتھ

رہائش پذیرتھی، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ قاتل آصف کے

بچے کی والدہ اوراسکی بہنوں کیساتھ 6 سال سے تعلقات تھے اور ملزم رات گئے

تک انہی کے گھر میں رہتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کاوالد اکرام جب بھی گھر آتا

توبچہ ملزم آصف کیساتھ کھیلتا رہتا تھا جس پر بچے کے والد اکرام کو شک ہوا کہ

بچہ اسکا نہیں بلکہ ملزم آصف کا ہے، بچے کے والد اکرام نے شک گزرنے پر

آصف کو گھر آنے سے منع کردیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا، ملزم نے طیش میں

آکر بچے کو قتل کر دیا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

دس روپے کی خاطر

Leave a Reply