دریائے جہلم ، چناب میں سیلاب،جھنگ کے 80دیہات زیر آب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دریائے جہلم چناب سیلاب

جھنگ ( جے ٹی این آن لائن نیوز )دریائے جہلم اور چناب میں جھنگ کے مقام پر

اونچے درجے کا سیلاب، ہیڈ تریموں پر 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہیسیلاب

کے باعث، 85 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، میت لے جانے کیلئے کشتی کا

استعمال کیا جانے لگا۔۔پی ڈی ایم اے نے بھی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ

اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے

بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ادھر ملک

بھر میں طوفانی بارشوں سے دریا بپھرنے لگے ہیں۔ جھنگ کے قریب دریائے

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

چناب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سرگودھا روڈ زیر آب آنے سے ٹریفک

روانی متاثر ہے۔سیلاب کے باعث پچاس سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو

گیا ہے۔ کئی بستیاں ڈوبنے سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔

ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے۔ جگہ جگہ بند ٹوٹنے سے

پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ تحصیل سوئی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، تاہم

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف ملک بھر میں جاری بارش سے آبی

ذخائر میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ

میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 184000 کیوسک اور اخراج 183400 کیوسک

ہے۔دریائے کابل میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد

42800 کیوسک اور اخراج 42800 کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام

پر پانی کی آمد 33400 کیوسک اور اخراج 45700 کیوسک ہے جبکہ سکھر بیراج

پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 5 ہزار کیوسک

ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح

1550.00 فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم میں 1241.15 فٹ پانی موجود ہے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دریائے جہلم چناب سیلاب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply