0

درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

Spread the love

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2رکنی ڈویژن بنچ کل بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی جس میں العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید اور جرمانے کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، میڈیکل رپورٹس بھی پیش کر دی ہیں، عدالت جتنے بھی مچلکے حکم کرے گی جمع کرا دیں گے۔نواز شریف کی درخواست ضمانت میں نیب، جج احتساب عدالت اور سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply