قطبی تودے سعودی عرب

سعودی عرب کے علاقے جبل اللوزمیں درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان

Spread the love

درجہ حرات نقطہ انجماد

ریاض (جے ٹی این آن لائن نیوز) سعودی عرب میں ماہرین موسمیات نے توقع

ظاہر کی ہے کہ مملکت کے شمال میں واقع اللوزپہاڑی سلسلے پر درجہ حرارت

نطقہ انجماد سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی

القصیم یونیورسٹی میں جغرافیا اور طبعی حالات کے استاد اور موسمیاتی کمیٹی

کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند نے تبوک کے شمال مغربی علاقے جبل اللوزکی

چوٹیوں پر درجہ حرارت 22 منفی درجے سینٹی گریڈ تکل جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا

تھا کہ آئندہ بدھ کی شام اس پہاڑی علاقوں کی بلندیوں پر درجہ حرارت منفی 10

درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ

حرارت دن کے وقت ایک منفی درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت

میں مزید کمی کے باعث اس علاقے میں بارش کے ساتھ برف باری کی بھی توقع

ہے۔سعودی عرب کے ایک فضائی آبزر ویٹر معاذ الاحمدی نے بات کرتے ہوئے

کہا کہ گہرے قطبی تودے کے باعث سعودی عرب کے کچھ علاقوں میں موسلا

دھار بارش اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مملکت کے شمالی علاقوں میں

القریات، رفحا، عرعر، تبوک، جنوب مغرب میں ضبا ، الوجہ، املج، تشمل، مغربی

العلا، خیبر، حائل، القصیم، مدینہ منورہ، جنوب مغبری ساحل، ینبع، الرائس، مکہ

المکرمہ، طائف، رابغ، جدہ، اللیث اور النفذہ میں موسم میں تبدیلی آئے گی اور یہ

علاقے بارش اور سرد ہوائوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش

جمعرات اور جمعہ کے روز تک ہلکی بارش میں تبدیل ہوجائے گی۔ سعود عرب

کے وسطی، شمالی، شمال مشرقی علاقوں، دارالحکومت الریاض، الدوادمی، عفیف،

الخرج، المجمعہ، ،حفر الباطن، الدمام، الجبیل، الھفوف، الریاض، میں تیز ہوائوں

کے ساتھ گرد وغبار اڑنے کے امکانات ہیں۔

درجہ حرات نقطہ انجماد

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply