دربار دختر مولا علی بییاں پاک دامنّ آج سے 3 روز کیلئے بند

دربار دختر مولا علی بییاں پاک دامنّ آج سے 3 روز کیلئے بند

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن پنجاب نیوز) دربار بییاں پاک دامنّ

ترجمان محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ دربار حضرت بی بی پاک دامنّ دنیا بھر میں

اہم مقام رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے زا ئرین اور عقیدتمند جوق در جوق ان کے آستانہ

پر حاضری دیتے ہیں اور روحانیت کے سر چشمے سے اپنی پیاس بجھانے سمیت

دلی مرادیں پاتے ہیں۔ حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامن کو وسعت دینے

اور اس کی تعمیر کو جدید انداز میں ڈھالنا شروع کر دیا ہے۔ اوقاف آرگنائزیشن

پنجاب کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش اور

از سر نو تعمیر جس میں داخلی ہال، نماز کی جگہ، مسافر خانہ، پہلی اور دوسری

منزل، گنبد، سی سی ٹی وی سسٹم اور آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب اور کام

شامل ہیں شروع کر دی ہے۔

=-،-= دربار کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے ، محکمہ اوقاف

محکمہ کی طرف سے مالی سال 21-2020ء بجٹ میں 126.796 ملین روپے

رکھے گئے تھے جبکہ اب نئے مالی سال کے بجٹ 2021 – 22ء میں693 ملین

روپے گرانٹ مختص کر دی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبہ پر کام تیزی سے

جاری ہے۔ لہذا ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کی آمد کو

کسی بھی ناگہانی حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا

گیا ہے۔ زائرین کرام سے ذوالحج کے ایام بالخصوص 9،8،7 کو دربار شریف پر

حاضر نہ ہونے کی پر زور اپیل ہے۔ حکومت نے دربار کے گرد و جوار میں

قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور اوقاف کی قیمتی اراضی واگزار کروائی۔

دربار کا رقبہ 2 کنال 6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ دربار بی بی پاک دامن کی اپ

گریڈیشن با قاعدہ منصوبہ بندی سے کی جا رہی ہے۔ ماسٹر پلان کے مطابق مین

دربار کی تعمیر کا رقبہ 50×50 فٹ اور اونچائی 105 فٹ ہو گی۔ داخلی ہال کی

تعمیر، عبادت کے لئے ہال کی تعمیر اور مسافر خانہ کی تعمیرشامل ہے۔ گراﺅنڈ

فلور کا کل رقبہ 4771 مربع فٹ ہو گا۔ جس میں مرکزی ہال، لنگر خانہ، مردانہ

بیت الخلا ، زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال، زنانہ عبادت

گاہ و قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

پہلے فلور کا کل رقبہ 3847 مربع فٹ ہو گا۔ جس میں مرکزی کمرے، مسافر خانہ،

مردانہ و زنانہ کی علیحدہ علیحدہ عبادت گاہ و قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ

گارڈ و سکیورٹی ہال، اندرونی گارڈ و سکیورٹی کے لئے کمرہ شامل ہو گا۔ سیکنڈ

فلور کا کل رقبہ 1466مربع فٹ ہو گا۔ جس میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پہلا

گنبد 18 فٹ قطر دوسرا گنبد 24 فٹ قطر پر محیط ہو گا۔ گراﺅنڈ فلور پرخواتین کے

لئے 7 ٹوائیلٹ تعمیر کئے جائیں گے جبکہ معذوروں کے لئے ایک ٹوائیلٹ کی

تعمیر کی جائے گی۔ پہلے فلور پر مردوں کے لئے بھی 7 ٹوائیلٹ کی تعمیر کی

جائے گی، بیرونی گارڈ اور سکیورٹی کے لئے کمرہ تعمیرکیا جائے گا، 18 فٹ

قطر پر محیط گنبد کی تعمیرکی جائے گی، تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے

تنصیب کئے جائیں گے۔ دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30 عدد جدید آلات

نصب کئے جائیں گے۔

دربار بییاں پاک دامنّ ، دربار بییاں پاک دامنّ ، دربار بییاں پاک دامنّ ،دربار بییاں پاک دامنّ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply