قصہ دبئی کی گمشدہ شہزادی لطیفہ کا، امریکہ سے اپیل اور برطانیہ کا مطالبہ

بہن شمسہ کو بھی اغواء کرلیا گیا، دبئی کی شہزادی لطیفہ کا برطانوی پولیس کو خط

Spread the love

لندن،دبئی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) دبئی کی شہزادی لطیفہ

دبئی کے بادشاہ کی بیٹی شہزادی لطیفہ نے برطانوی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ

ان کی بہن کے 20 سال قبل کیمبرج کی گلی سے مبینہ اغوا کی تفتیش کریں۔ انھوں

نے برطانوی نشریاتی ادارے کیساتھ وہ خط بھی شیئر کیا جو انھوں نے برطانوی

پولیس کو لکھا۔ اس خط میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ شہزادی شمسہ کو ان کے والد

کے حکم پر اغواء کیا گیا۔ شہزادی شمسہ کی عمر اسوقت 18 سال کی تھی اور اب

ان کی عمر 39 سال ہے۔ اس مبینہ اغواء کے واقعے کے بعد انھیں منظرِ عام پر

دیکھا نہیں گیا۔ شہزادی لطیفہ نے جو خط اب برطانوی پولیس کے حوالے کیا وہ

ہاتھ سے لکھا گیا ہے اور اسے 2019ء میں لکھا گیا جب انھیں جیل ویلا میں تنہا

رکھا گیا تھا۔ وہ لکھتی ہیں میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ اس کے کیس

پر توجہ دیں کیونکہ اس کی آزادی ہو سکتی ہے، آپ کی مدد آپ کی توجہ اسے

آزاد کر سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے انگلینڈ کیساتھ مضبوط روابط

ہیں، ان کو انگلینڈ بہت پسند ہے، اور اس کی سب سے اچھی یادیں انگلینڈ میں

گزارے وقت کی ہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں بغیر کسی سے رابطے کے قید میں

رکھا گیا، کوئی مقدمہ نہیں کوئی فرد جرم نہیں۔ انھیں تشدد کرنے کے لیے ان کے

پیروں پر چھڑی ماری جاتی تھی۔ برطانوی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں

کیمبرج پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے شہزادی لطیفہ کا خط موصول کر لیا ہے

اور یہ نئے جائزے کا حصہ ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ

اور سنجیدہ معاملہ ہے اور اس کیس میں کچھ عناصر ہیں جن کو عوامی سطح پر

اجاگر کرنا نامناسب ہو گا۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

دبئی کی شہزادی لطیفہ

Leave a Reply