khabar i hai jtnonline1

دبئی پولیس کو مرسیڈیز، رولیکس اور خطیر رقم کی حیران کُن پیشکش اور عدالت

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دبئی (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) دبئی پولیس پیشکش عدالت

دبئی میں گرفتار پاکستانی نے جیل سے فرار کروانے کیلئے پولیس اہلکار کو

مرسیڈیز، رولیکس اور خطیر رقم کی آفر کر کے سب کو حیران کردیا۔

=—= یہ بھی پڑھیں، انتہائی امیر انسانوں، بڑے بڑے بینکوں سے متعلق ہوش رباء انکشافات
—————————————————————————————–

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کیا جو

امارات سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد غیر قانونی طریقے سے دوبارہ یہاں پہنچ گیا

تھا۔ ملزم کو تھانے لایا گیا تو اس نے گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکار کو پیشکش کی

کہ اگر اسے تھانے سے مقدمے کا اندراج کیے بغیر جانے دیا جائے تو اسے بدلے

میں 50 ہزار درہم، مرسیڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 2 ہزار درہم کی ماہانہ تنخواہ

بھی بطور رشوت دی جائیگی۔ اتنی بڑی آفر سن کر بڑے سے بڑے ایماندار افراد

کا ایمان ڈول جاتا ہے، تاہم اس پولیس اہلکار نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے

ہوئے اپنے پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر کو ملزم کی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

=—= دبئی پولیس کے ایماندار اہلکار کا پیشکش پر بہترین ردعمل

پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو امارات میں غیر قانونی طور پر داخل

ہونے کے جرم میں جون 2020ء میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس سٹیشن میں ملزم نے

عربی زبان میں مجھے آفر کی کہ اگر میں اسے فرار کروا دوں گا تو وہ اس

مہربانی کے بدلے مجھے مرسیڈیز، رولیکس واچ، پچاس ہزار درہم کے علاوہ ہر

ماہ مزید رقم بطور رشوت دے گا تاکہ آئندہ کبھی گرفتاری کی صورت میں بھی

میں اسے فرار کروا سکوں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میں نے اپنے سینیئر افسر

کو آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے اس شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی

ہدایت کی، میں نے 40 سالہ ملزم کے سامنے ظاہری طور پر رشوت قبول کرنے

کی حامی بھر لی۔

=—= تینوں ملزموں پر رشوت کی پیشکش کے الزام کے تحت فردِ جرم عائد

ملزم نے کسی کو فون کر کے کہا کہ وہ فوری طور پر بر دبئی تھانے میں 15 ہزار

درہم کی رقم لے کر پہنچ جائے، چند منٹوں بعد دو پاکستانی رقم لے کر پہنچ گئے

تو انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سرکاری استغاثہ نے تینوں پاکستانی ملزمان پر

رشوت کی پیشکش کے الزام کے تحت فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ مقدمے کی اگلی

سماعت 25 نومبرکو ہو گی۔

=–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

دبئی پولیس پیشکش عدالت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply