دبئی نائب حکمران انتقال

دبئی کے نائب حکمران انتقال کر گئے،پاکستان کا اظہار تعزیت

Spread the love

دبئی نائب حکمران انتقال

دبئی، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن

راشدالمکتوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران و وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد انتقال

کرگئے،1945میں پیدا ہونے والے شیخ حمدان کی عمر انتقال کے وقت 75 برس تھی اور شیخ حمدان

بن راشدکے انتقال کا اعلان شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے سوشل میڈیا پرکیا۔عرب میڈیا کے مطابق

شیخ حمدان متحدہ عرب امارات کی 1971میں تشکیل پانے والی پہلی کابینہ کے وقت سے وزارت

خزانہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،شیخ حمدان کو 2006ء میں رائل برٹش کالج کی جانب سے تین

سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ رائل برٹش کالج لندن کی جانب سے شیخ حمدان کو

انٹرنل میڈیسن میں اعزازی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ

محمود قریشی اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی وفات پر

اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال کا سن کر بہت دکھ اور

افسوس ہوا ،متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی گرانقدر خدمات کو

ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور

عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قیادت

اور عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر تے ہیں ۔

دبئی نائب حکمران انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply