دبئی میں دنیا کا پہلا عظیم الشان قرآن پارک

Spread the love

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں دنیا کا پہلا عظیم الشان

قرآن پارک عوام کیلئے کھول دیا گیا، اس پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے

درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے جبکہ پارک میں ایک ایئرکنڈیشنڈ غاربھی ہے،

جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعا ت سے متعلق

آگاہی دی گئی ہے۔گزشتہ روز دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا

تھا قرآن پارک 29 مارچ کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور

سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔ پارک اپنی

نوعیت کا پہلا پارک جو 158 ایکٹر وسیع رقبے پر مشتمل جبکہ 74لاکھ ڈالر کی

لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔قرآن میں 54 درختوں اور پودوں کا ذکر کیا گیا ہے جن

میں انار، زیتون، تربوز، کیلے، گندم ، پیاز ، املی، انگور، نیاز بو ،کددو اور دیگر

شامل ہیں۔

Leave a Reply