0

دبئی سے پاکستانیوں کےلئے بڑی خوشخبری

Spread the love

پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری، دبئی مےں کاروبار شروع کرنا آسان ہو گیا کوئی رجسٹریشن فیس نہیں جبکہ تین ماہ تک دفتر کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے،

ہفتے کے روزپاکستانی سرمایہ کاروں کو خوشخبری دیتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا دبئی میں موجود اور نئے پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا کاروبار بند کر دیا تھا یا وہ نیا کاروبار شروع کر نا چاہتے ہیں ان کےلئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے طے پا گیا ہے جس کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے لئے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی جبکہ دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

Leave a Reply