0

دبئی اثاثے معاملہ،خیبرپختونخوا کے مزید 25افراد کو نوٹسز جاری

Spread the love

ایف آئی اے نے دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے مزید 25افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اس سے قبل 22افرادکو نوٹسز جاری کئے گئے تھے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے بیرون ممالک میں اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات اکھٹی کر رہی ہے ، ذرائع نے بتایا ہے پہلے مرحلے میں جن 22افرادکو نوٹسزجاری کئے گئے تھے انکے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں ،
مجموعی طور پر 47افراد کے بارے میں چھان بین جاری تھی پچیس افراد کے بارے میں تحقیقات مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد ایف آئی اے نے انہیں بھی نوٹسز جا ری کرکے بیانات قلمبند کرنے کے لئے مرحلہ وار طور پر طلب کر لیا ہے ۔

خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع سے ان افراد کا تعلق ہے 47افراد کے بیانات قلمبند کر کے ڈی جی ایف آئی اے کو اس ضمن میں آگاہ کردیا جائے گا۔

Leave a Reply