68

دامن پےکوئی چھینٹ ںہ خنجر پر کوئی داغ،پی آئی سی حملہ کیس,آخری 25وکلاء کی ضمانت بھی منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتارآخری25

وکلاء کی بھی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کاحکم دے دیا،جس کے

بعد وکلاء کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گزشتہ کئی روز سے جاری وکلاء ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،اس کیس میں پولیس نے کل

65وکلاء گرفتار کئے تھے جن میں سے 40 وکلاء پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں،25مزید وکلاء کی ضمانت کی درخواستیں منظور

ہونے کے بعد اس کیس میں گرفتار تمام وکلاء رہا ہو گئے ہیں۔ ،عدالت نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے بعدان 25 وکلاء کوجوڈیشل ریمانڈ پر

جیل بھجوایا تھا،وکلاء کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاتھا کہ ان کو بد نیتی سے مقدمہ میں ملوث اور گرفتار کیا گیا،اس سلسلے میں

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران محمد احسن بھون ،اصغر علی گل ،پیر مسعود چشتی اور چوہدری

طاہر نصراللہ وڑائچ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز وکلاء کی ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں اور الحمداللہ اب

کوئی بھی معزز وکیل زیر حراست نہیںہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اب مزید کسی قسم کی ہڑتال کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت تیرہ وکلاء کی عبوری

ضمانت میں 02جنوری تک توسیع کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسرکوریکارڈ لے کرپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply