داعش کیخلاف خود لڑ سکتے ہیں، عراقی فوج کا دبنگ اعلان

داعش کیخلاف خود لڑ سکتے ہیں، عراقی فوج کا دبنگ اعلان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بغداد(جے ٹی این آن لائن نیوز) داعش عراقی فوج اعلان

عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دہشت گرد گروہ

داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں، عراقی

فوج خود لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

—————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں ٹرمپ مخالف مظاہرے، ‘ عراق سے نکلو’ کے نعرے
—————————————————————————–

ترجمان عراق فوج بریگیڈ یئر یحییٰ رسول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عراق میں

داعش دہشت گرد عناصر موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائی کرتے ہیں۔ عراق

میں اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا مکمل صفایا کئے جانے تک اس

تکفیری گروہ کیخلاف کاروائی مسلسل جاری رہے گی۔ یحییٰ رسول نے داعش

دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کرنے کے لئے حکومت شام کیساتھ بھی عراق کے

تعاون کی اطلاع دی۔

عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی بھی داعش کیخلاف پیش پیش

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنے ملک کے مختلف

علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے

لئے حال ہی میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی عوامی

رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شمالی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے

انفارمیشن انچارج کو گرفتار کر لیا ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد

الشعبی نے ایک کاروائی کر کے صوبے صلاح الدین سے شمالی عراق میں دعش

دہشت گرد گروہ کے انفارمیشن انچارج ایوب عدائی العانی کو گرفتار کیا۔

عراقی فورسز کی ملک بھر میں داعش کیخلاف کارروائیاں جاری

دریں اثنا عراق کے انٹیلی جینس ادارے نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عراق کی

سیکورٹی فورس نے چار صوبوں میں پانچ کاروائیاں انجام دے کر مشرقی صوبے

الانبار میں داعش دہشتگرد گروہ کے سات کمانڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ

کے مطابق عراقی سیکورٹی فورس نے صوبہ صلاح الدین اور نینوا میں کاروائیاں

انجام دیتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کے دو خفیہ ٹھکانوں کا بھی پتہ لگایا ہے۔

تکفیری گروہ داعش کے کچھ عناصر تاحال روپوش

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری

گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ

حملہ کر بیٹھتے ہیں۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق میں امریکی فوجی قافلے، شمال

مشرقی شام میں واقع صوبوں الحسکہ اور دیرالزور میں داخل ہو گئے ہیں۔ میڈیا

کے مطابق امریکہ کے یہ فوجی قافلے الولید نامی غیر قانونی گذرگاہ کو عبور کر

کے شام میں داخل ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کی تیل سے مالا مال کرتشوک روانگی

ذرائع نے محمودیہ سے الولید جانے والے راستے میں امریکی فوج کی چھ گاڑیاں

گذرنے کی اطلاع دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یہ فوجی گاڑیاں شام

کے کرتشوک نامی تیل سے سرشار علاقے کی طرف بڑھتی ہوئی دیکھی گئی ہیں

جبکہ شام کا یہ علاقہ امریکی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

امریکہ، عراق اور شام کی سرحد پر التنف کے فوجی مرکز کا بھی کنٹرول اپنے

ہاتھ میں لئے ہوئے ہے، جہاں اس نے فوجی کمپنیوں کے ٹھیکے داروں کو اس

بہانے سے باقی رکھا ہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں شام کے تیل اور گیس

کے کنوؤں کو دہشت گردوں کا قبضہ نہ ہو جائے۔

داعش عراقی فوج اعلان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply