روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوزف اسٹالن کے مدت حکمرانی کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

افغان پناہ گزینوں کے بھیس میں آنیوالے داعش جنگجوخطرہ ہیں، پیوٹن

Spread the love

داعش جنگجوخطرہ ہیں

ماسکو (جے ٹی این آن لائن نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 2 ہزار

کے قریب خطرناک داعش جنگجوؤں کے روس سمیت سابق سویت یونین ممالک میں داخل ہوکر

دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے سابق سویت یونین

سے آزاد ہونے والے ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں داعش جنگجوؤں کو خطے

کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔پیوٹن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق سے تعلق

رکھنے والے 2 ہزار کے قریب داعش کے خطرناک جنگجو شمالی افغانستان سے فرار ہوچکے ہیں۔

یہ جنگجو پناہ گزینوں کے بھیس میں سابق سویت یونین کے ممالک میں داخل ہوکر دہشتگردی کی

کارروائی کرسکتے ہیں۔روس کے صدر نے خطرے سے نمٹنے کیلئے سابق سویت یونین کے ممالک

کے سربراہان کو تجویز دی کہ آپس میں روابط میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا ازسر نو نیٹ

ورک بنایا جائے۔روس کے صدر نے خطرے سے نمٹنے کیلئے سابق سویت یونین کے ممالک

کے سربراہان کو تجویز دی کہ آپس میں روابط میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا ازسر نو نیٹ

ورک بنایا جائے۔

داعش جنگجوخطرہ ہیں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply