داتا دربار دھماکہ‘ تحقیقات میں بڑی پیشرفت‘ مبینہ سہولت کار سمیت 6دہشتگرد گرفتار

Spread the love

لاہور( کرائم رپورٹر) داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ‘ حساس

اداروں نے خودکش حملہ آور کے مبینہ سہولت کار سمیت 6 دہشتگردوں کو

گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گڑھی شاہو سے داتا دربار خود

کش دھماکے کے مبینہ سہولت کار سمیت 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے

قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں ہیں خودکش

حملہ آور اور سہولت کار گزشتہ چند روز سے گڑھی شاہو میں رہائش پذیر تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو دھماکہ کے روز صبح کے وقت بازار سے

گزرتے دیکھا جاسکتا ہے، خودکش حملہ آور نے دھماکہ سے پہلے داتا دربار کی

ریکی بھی کی، تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چین ملا لی،

سیکیورٹی اداروں کو مبینہ بمبار کو دربار لانے والے موٹرسائیکل رکشہ کا سراغ

بھی مل گیا۔

Leave a Reply