خیبر پختونخوا کی پولیس کرپٹ اور نااہل ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Spread the love

خیبر پختونخوا کی پولیس کرپٹ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کرپٹ اور نااہل

ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قتل کے ملزم محمد

امجد کی ضمانت سے متعلق کیس پر سماعت کی۔عدالت عظمی نے ٹرائل مکمل نہ کرنے پر خیبر

پختونخوا کی پراسیکیوشن ٹیم اور پولیس پر اظہار برہمی کیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس

دیئے کہ پشاور ہائی کورٹ نے تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پراسیکیوشن نے

ہائیکورٹ کے حکم کی پرواہ ہی نہیں کی، پراسیکیوشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی

کی 18فروری کو چالان جمع ہوا اور اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

نے ریمارکس دیئے کہ خیبر پختونخوا کی پولیس کرپٹ اور نااہل ہے گولیوں کے21خول ملے مگر

ریکارڈ میں صرف 2گولیاں لکھی گئیں باقی گولیاں پتا نہیں آسمان پر چلی گئیں یا زمین میں دب گئیں،

خیبر پختونخوا پولیس کو تفتیش کرنے کا طریقہ ہی نہیں آتا، پانچویں جماعت کا بچہ خیبر پختونخوا

پولیس سے بہتر تفتیش کر لے گا، اگر تفتیش کا طریقہ ہی نہیں آتا تو عوام کا پیسہ کیوں ضائع کیا

جارہا ہے پولیس تفتیش سے متعلق ٹی وی ڈرامے دیکھ لے تو کافی کچھ سیکھ لیں گے ایسے کام کرنا

ہے تو بہتر ہے خیبر پختونخوا میں پولیس کا محکمہ ہی ختم کر دیں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبر

پختونخوا شمائل عزیز کی جانب سے بات کرنے کی اجازت کے لیے ہاتھ کھڑا کرنے پر اظہار

برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو تو قانون کا پتا ہی نہیں، بچوں کی طرح آپ کو دوبارہ

قانون پڑھانا پڑے گا ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا آفس عدالت کا وقت ضائع نہ کرے، ایڈووکیٹ

جنرل عدالت میں تیاری اور معاونت کیلئے قانونی مواد لے کر آئیں، ٹرائل کورٹ ملزم محمد امجد کے

کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے، سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی ایڈووکیٹ جنرل کے پی اور

پراسیکیوشن ٹیم کو دی جائے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیتے

ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی۔

خیبر پختونخوا کی پولیس کرپٹ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply