خیبر پختونخوا میں طلبہ کیلئے حکومت کی جانب سے نئی سہولت کا اعلان

خیبر پختونخوا میں طلبہ کیلئے حکومت کی جانب سے نئی سہولت کا اعلان

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبر پختونخوا میں طلبہ

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام کالجز میں داخلوں کا سیزن شروع

ہونے پر طلباء اور طالبات کیلئے سٹامپ پیپر پر حلف نامہ جمع کرانے کی پابندی

ختم کر دی ہے، جب کہ اس ضمن میں محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کی

جانب سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

=–= تعلیم سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ

کامران خان بنگش نے نوٹی فیکیشن کے اجراء کی تصدیق کرتے ہوئے واضح

کیا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا جس

کا مقصد صوبے بھر کے طلباء اور طالبات کو داخلوں اور حصول تعلیم کے

دیگر مراحل میں زیادہ سے زیادہ سہولیات اور آسانیوں کی فراہمی ہے- حکومت

کے اس اقدام کے بعد اب طلباء و طالبات کو کالجز میں داخلوں کیلئے کچہریوں

کے چکر کاٹنے، وکلاء اور اوتھ کمشنرز سے سٹامپ پیپر پر حلف نامے

لکھوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ وہ یہ حلف نامہ سادہ کاغذ پر لکھ

کر اپنے اور والدین کے دستخطوں سے داخلہ فارم کیساتھ جمع کروا سکتے ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کامران بنگش نے مزید واضح کیا ہے کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے

حصول میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری رکھا

جائے گا، اس سلسلے میں وزیراعلی کے پی کے محمود خان بھی گاہے بگاہے

ہدایات جاری کرتے رہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں طلبہ ، خیبر پختونخوا میں طلبہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply