خیبر پختونخوا، غیر معیاری اشیائے خورونوش بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

خیبر پختونخوا، غیر معیاری اشیائے خورونوش بیچنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

Spread the love

پشاور(عمران رشید سے) خیبر پختونخوا اشیائے خورونوش
Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان

نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ

نہیں کیا جائیگا، عوام کے صحت سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائیگی اس

سلسلے میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں ٹال فری نمبر کا

قیام عمل میں لایا گیا جس پر کوئی بھی شہری غیر معیاری خوراک فروخت کرنے

والوں کے خلاف شکایات درج کر سکتے ہیں۔

=-،-= شکایات انداراج کیلئے ٹال فری نمبر، ویڈیو تصاویر کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری

Atif Khan KPK IT Minister

ٹال فری نمبر 37432-0800 پر کال اور شکایات درج جب کہ واٹس ایپ نمبر

03451009348 پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والے ہوٹل، ریسٹورنٹس

یا دیگر اشیاء خورنوش فروخت کرنے والوں کے ویڈیوز اور تصاویر بھیج سکتے

ہیں۔ ٹال فری نمبر پر شکایت کے اندراج کے بعد فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکار 48

گھنٹوں کے اندر متعلقہ کاروبار کا معائنہ کریں گے اورمتعلقہ کاروبار کے

انسپکشن کے بعد شکایت کنندہ کو کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،= )

صوبائی وزیر نے خوراک سے جڑے افراد کو خبردار کیا کہ ملاوٹ ثابت ہونے پر

کاروبار کی بندش، جرمانے اور قید و بند کی سزائیں دی جائیں گی۔ پورے صوبے

میں ڈویژنل سطح پر فوڈ ٹیسٹنگ موبائل لیبز جلد شروع کر رہے ہیں جن کی مدد

سے وقت ضائع کیے بغیر موقع پر ہی نمونے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

=-،-= پشاور کے تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کا تجزیہ کرانے کا اعلان

رکن صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیاء آصف خان نے

کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کا تجزیہ

کرایا جائیگا اور آلودہ پانی والے ٹیوب ویلوں پر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے،

اس کے علاوہ پشاور بھر کے زنگ آلود اور پرانے پائپوں کی تبدیلی کام شروع کر

دیا ہے اسکی جگہ ماحول دوست اور سو سال تک کی گارنٹی والے H D پائپ

لگائے جائیں گے جبکہ گرمی کے موسم میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش

نظر حفظ ماتقدم کے طور پر شہر سے گزرنے والے تاریخی شاہی کھٹہ کی صفائی

کی جائیگی، اس سلسلے میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے سو فیصد

فنڈز کی فوری ریلیز کی درخواست کی گئی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی فنڈز موصول

ہوتے ہی کام کا آغاز کر دیا جائیگا-

=-،-= عوام مسائل کی نشاندہی کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں، آصف خان

Asif Khan PTI MPA KPK

بحیثیت فوکل پرسن میگا پراجیکٹس و احیاء نے پشاور کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے

بعد ترجیحی بنیادوں پر جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے عوام سے درخواست ہے کہ

کسی بھی مسئلے کی صورت میں نشاندہی کیلئے ان سے رابطہ کیا جائے، انہوں

نے کہا ہے کہ پشاور نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے جبکہ 2018ء کے الیکشن میں جس

طرح عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو صوبے میں بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور

ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، انشاء اللہ عوام کے توقعات پر پورا اترتے ہوئے دن

رات کام کرینگے اور ثابت کرینگے موجودہ دور میں حقیقی معنوں میں پشاور کو

پھولوں کا شہر بنائیں گے۔

خیبر پختونخوا اشیائے خورونوش ، خیبر پختونخوا اشیائے خورونوش ، خیبر پختونخوا اشیائے خورونوش

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply