خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کیلئے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں خصوصی ایوارڈ

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کیلئے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں خصوصی ایوارڈ

Spread the love

پشاور (بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور

خیبر میڈیکل یونیورسٹی ( کے ایم یو) پشاور کو اعلیٰ تعلیمی شعبے میں اعلیٰ معیار

کے حصول پر محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی

ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کے ایم یو کو یہ ایوارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں

منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے

معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش تھے، جبکہ اس موقع

پر سیکرٹری ایچ ای ڈی داؤد خان، ریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ایچ ای

سی ڈاکٹر شاہین سردار علی اور مشیر کوالٹی ایشورینس ایچ ای ڈی خیبر پختونخوا

پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔ تقریب میں پبلک سیکٹر کی سات

یونیورسٹیوں کو بھی بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر خصوصی ایوارڈز سے

نوازا گیا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور

کے ایم یو کو یہ ایوارڈ یونیورسٹی اور اس کے ملحقہ تعلیمی اداروں میں ہائر

ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلیٰ

تعلیمی معیارات کے حصول پر دیا گیا ہے۔ کے ایم یو کی جانب سے یہ ایوارڈ

یونیورسٹی کی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر سیدہ آسیہ بخاری نے وائس

چانسلر کے ایم یو کے نمائندے کے طور پر حاصل کیا۔ تقریب میں سیدہ آسیہ

بخاری کو محکمہ ہائر ایجوکیشن کے کوالٹی ایشورنس کی کور کمیٹی کی فعال

ممبر کی حیثیت سے اور صوبے کی جامعات میں کوالٹی ایشورینس کا کلچر

متعارف کرانے میں کلیدی کردار پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا جبکہ اس موقع

پر کے ایم یو کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساحر عتیق کو بھی ان کی

بہترین خدمات پر ایوارڈ سے نواز گیا۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

اختتامی کلمات میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی

برائے اعلیٰ تعلیم واطلاعات کامران بنگش نے وزیراعلیٰ کے وژن پر روشنی

ڈالتے ہوئے بتایا کہ کے پی کے طلبہ کو ‘ ‘ہیلتھ کارڈ ” کی طرح عنقریب ” تعلیمی

کارڈ ” دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم

کے شعبے میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں

نے کہا کہ صوبے کی جامعات اورڈگری کالجز میں معیار کی درجہ بندی کے نظام

کو لاگو کیا جائیگا جسکی بنیاد پر بہترین کارکردگی پر متعلقہ اداروں کو خصوصی

ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ خراب کارکردگی کے حامل اداروں کو ان کی

کارکردگی بہتر کرنیکی ترغیب دی جائیگی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

داؤد خان نے الحاق شدہ کالجوں کے انتظام اور معیار کی بہتری کیلئے کی جانیوالی

کاوشوں اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے سربراہان کے کردار کو سراہا، جبکہ

معیار کی مذید بہتری کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کی یقین

دہانی بھی کرائی۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply