خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا پلان تیار

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا پلان تیار

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا کھیلوں کی ترقی

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا پاکستان تحریک انصاف سپورٹس و کلچرل ونگ کے صدر انجینئر

سید محمود نے کہا ہے کہ پشاور سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور

نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے ایک پلان تیار کر لیا گیا ہے جس پر عنقریب کام کا آغاز

کر دیا جائیگا، دینی مدارس کے طلبہ اور اقلیتی برادری کی یوتھ کو بھی کھیلوں

کے بھر ہور مواقع فراہم کریں گے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

فٹبال کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری

جنرل ارشد خان اور حاجی ہدایت الحق کی قیادت میں خصوصی ملاقات کرنے

والے قفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید محمود نے کہا وزیراعظم عمران خان کی

ہدایت پر ان کی قیادت میں پی ٹی آئی سپورٹس و کلچر ونگ کے پلیٹ فارم سے

خیبر پختونخوامیں ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن، آرچری، کرکٹ، والی بال، نیٹ بال اور

مارشل کھلوں کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، ہماری ان کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ

آج ماضی کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں سپورٹس کی صورتحال کافی بہتر

ہے، صوبے میں نیشنل اور انٹرنیشنل کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں، ہم نے ایک

ٹیم کی شکل نچلی لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کام شروع کیا ہے اورمختلف ویلج

کونسل اور دیہاتی علاقوں میں چھوٹے بڑے مقابلے منعقد کرنے لگے ہیں، جس

کے باعث کئی باصلاحیت بچے سامنے آرہے ہیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

انہوں نے کہا ہمارا خطہ کافی زرخیز ہے تاہم بدقسمتی سے انہیں آگے بڑھنے کے

مواقع نہ ملنا صوبہ کے نوجوانوں کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہے۔ انجینئر سید

محمود نے کہا کہ انشاء اللہ جو پلان تیار کیا گیا ہے اس پر کام کرتے ہوئے صوبہ

کے نوجوانوں کو اس مقام پر لے آئیں گے کہ کوئی انہیں کسی صورت نظر انداز

نہیں کر سکے گا، ہمارا مقصد سیاست چمکانہ، نمبر بڑھانا نہیں بلکہ ہماری کوشش

ہے مستقبل میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑی قومی ٹیموں کا حصہ بنیں-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سید محمود نے اس موقع پر صوبائی فٹسال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ڈسٹرکٹ

فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری ملک ہدایت الحق کے مشورے کو سراہتے

ہوئے کہا انشاء اللہ صوبے میں سکول لیول سے کرکٹ، ہاکی اور فٹبال سمیت تمام

کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے، تاکہ خیبر پختونخوا کے نوجوان

قومی ٹیموں کا حصہ بن کرانٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے

قابل بن سکیں۔ انہوں نے دینی مدارس میں پڑھنے والے طلبہ اور اقلیتی نوجوانوں

کے مابین کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائیں گے پہلے مرحلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ

کا انعقاد کیا جائیگا۔

خیبرپختونخوا کھیلوں کی ترقی ، خیبرپختونخوا کھیلوں کی ترقی ، خیبرپختونخوا کھیلوں کی ترقی

Leave a Reply