خیبرپختونخوا میں ملکی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ، ٹرافی، لوگو کی رونمائی
پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ
خیبرپختونخوا حکومت، ہاکی ایسوسی ایشن، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے صوبہ کی تاریخ
میں پہلی بارقومی سطح پرمنعقد ہونیوالی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کی ٹرافی اور
لوگو کی تقریب رونمائی جعمہ کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی،
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مہمان خصوصی تھے جنہوں
نے دیگر شخصیات کے ہمراہ پہلی خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کی ٹرافی اور لوگو
کی رونمائی کی-
وزیراعلیٰ محمود خان اور دیگر شخصیات ہاکی لیگ ٹرافی کی رونمائی کرتے ہوئے
——————————————————————————-
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
ملکی تاریخ کی پہلی ہاکی لیگ کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے
معاون خصوصی اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش، صوبائی وزیر انور
زیب، سیکرٹری سپورٹس عابد مجید، ڈی جی سپورٹس اسفند یار خان خٹک،
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن جنرل آصف باجوہ، چیف کوچ خواجہ جنید،
چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن محمد سعید خان، صدر سید ظاہر شاہ،
سیکرٹری ہدایت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز ﷲ،
اے ڈی اکاﺅنٹس امجد اقبال سید ضیاء الرحمان بنوری، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز
سید ثقلین شاہ، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی، سکوائش کے سابق عالمی
چیمپئن جان شیر خان، محب اللہ خان، ہاکی پلیئرز انٹرنیشنل و سابق اولمپنئز رحیم
خان، وقاص، زاہد، جنید خان، نوید اقبال، سکواش کے ناصر اقبال، ایتھلیٹکس گولڈ
میڈلسٹ و ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم، امجید خان،
ڈائریکٹرسپورٹس ضم شدہ اضلاع پیر عبداللہ شاہ، سکوائش گولڈ میڈلسٹ عامر
اطلس خان، ثناء مہوش کومل، ڈی ایس او پشاور تحسین اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر
پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ، ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل سمیت دیگر شخصیات
بھی موجود تھیں-
=-،-= صوبے میں 7 آسٹروٹرف مکمل، مزید 4 زیر تکمیل ہیں، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ہاکی لیگ کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے ہیں
——————————————————————————-
وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا موقع
ہے کہ خیبرپختونخوا میں ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، قومی کھیل کی طرف
بھی توجہ دے رہے ہیں جس کا ثبوت صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کا جال ہے، اب
تک گیارہ میں سے سات آسٹروٹرف مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چار مزید آسٹروٹرف
بچھائی جائیں گی جس سے صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کی تعداد چودہ ہو جائے گی
اور یہ تعداد ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے، اور کسی صوبے کے پاس اتنی
تعداد میں آسٹروٹرف نہیں ہیں- انہوں نے کہا کہ کرکٹ، ہاکی، سکوائش، فٹبال اور
والی بال پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں- خیبرپختونخوا سے ہاکی کی بحالی کے لئے
اقدامات کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے اور یہ تاریخی دن ہے- تقریب میں لیجنڈز کی
شرکت مثالی ہے، ہماری کوشش ہے کہ تمام کھیلوں میں مزید چیمپئن پیدا کریں
جس کے تناظر میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے- وزیراعظم عمران خان کی ہمیں
مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ان کی ہدایات پر اب سپورٹس کا بجٹ جو پہلے
2013ء میں صرف 13 کروڑ روپے تھا، اب اربوں میں پہنچ گیا ہے-
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
امسال سپورٹس پر 6 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز
میں سپورٹس کمپلیکس بنائے گئے ہیں اور اب ہر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی
سپورٹس جمنازیم بنائے جائیں گے جس میں ہاکی، فٹبال، والی بال، سکوائش اور
کرکٹ کی سہولتیں ضرور شامل ہونگی، انڈر 21 اور انڈر 23 گیمز کامیابی
کیساتھ منعقد ہوئیں جس میں صوبے سے ہزاروں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے
شرکت کی اور اب تک انہیں سکالر شپس کی مد میں حوصلہ افزائی کا سلسلہ
جاری ہے- بچوں کی توجہ موبائل سے ہٹا کر کھیلوں کی طرف کرنے کے لئے
اقدامات کرنا ہوں گے، تا کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں، ضم
اضلاع میں بھی سپورٹس کمپلیکس بنوائیں گے، جبکہ پہلے سے موجود سہولتوں
کی بحالی پر کام جاری ہے، ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ میں اب تک
151 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں، جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر
کھیلوں کی سہولتیں میسر ہوں گی- ڈی آئی خان، مردان، چارسدہ، اسلامیہ کالج
پشاور، بنوں اورکوہاٹ میں آسٹروٹرف بچھائی گئی ہیں، جبکہ نوشہرہ، سوات،
باجوڑ، ایبٹ آباد میں آسٹروٹرف کے منصوبوں پر کام جاری ہے، اس کے ساتھ
پارہ چنار میں بھی آسٹروٹرف بچھانے کی منصوبہ بندی ہے-
=-،-= پہلی ہاکی لیگ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا، سیکرٹری سپورٹس عابد مجید
سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ کی پہلی ہاکی
لیگ کا آغاز کر رہے ہیں جو 30 ستمبر سے ہو گا، پہلا میچ پشاور اور بنوں کی
ٹیموں کے درمیان پشاور میں ہو گا، مجموعی طور پر لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت
کر رہی ہیں جس میں ایک ٹیم ضم شدہ اضلاع کی ہو گی، ان ٹیموں میں پشاور
فالکن، ملاکنڈ ٹائیگرز، ڈی آئی خان سٹالینز، کوہاٹ ایگلز، ہزارہ وارئیرز، بنوں
پینتھرز، مردان بیئرز اور ٹرائبل لائنز شامل ہیں- ان میں ہر ٹیم میں دو پاکستان
کے انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑی لوکل
ہوں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم
کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کھیل میں بہتری لاسکیں- ونر کے لئے دس لاکھ، رنر اپ
ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے، اس کیساتھ تمام ٹیموں کی
ٹرانسپورٹیشن، قیام و طعام بھی حکومت کی ذمہ داری ہو گی- بہترین کارکردگی
دکھانے والے کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل لیول کی کٹس تقسیم کی جائیں گی، ٹیموں
کی باقاعدہ نیلامی ہو گی اور تمام تر آمدن کھلاڑیوں پر ہی خرچ کی جائے گی-
=-،-= یہ اقدام پی ایچ ایف کو اُٹھانا چاہیے تھا، کے پی حکومت بازی لے گئی، آصف باجوہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے اپنے خطاب میں لیگ
کے انعقاد کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان ہاکی فیڈریشن
کو پہلے کرنا چاہئے تھا وہ خیبرپختونخوا کی حکومت کر رہی ہے جس پر ہماری
انہیں مکمل سپورٹ حاصل رہے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے
کھلاڑیوں کے لئے سکول آف ایکسیلینس کا بھی اعلان کیا جائے، جہاں پاکستان
ہاکی فیڈریشن کے کوچز انڈر13 تا 18 تک کے کھلاڑیوں کو تربیت دے سکیں-
=-،-= بونیر، صوابی اور ملاکنڈ میں بھی آسٹروٹرف بچھائی جائیں، ظاہر شاہ
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش
کرتا ہوں کہ انہوں نے کم عرصے میں صوبہ بھر میں آسٹروٹرف کا جال بچھایا
اور کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے، جس کے بہترین
نتائج سامنے آئیں گے- انہوں مطالبہ کیا کہ دیگر شہروں کی طرح بونیر، صوابی
اور ملاکنڈ میں بھی آسٹروٹرف بنائی جائیں، جس پر وزیراعلیٰ محمود خان نے
منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان اضلاع میں بھی
آسٹروٹرف بچھائیں۔
=-،-= ہاکی لیگ کے ٹرائلز 14 تا 23 ستمبر تک منعقد ہونگے، کمیٹی تشکیل
ہاکی لیگ کے ٹرائلز کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پشاور، 15 ستمبر کو
کوہاٹ، 16 ستمبر کو سوات، 18 ستمبر کو ڈی آئی خان، 19 ستمبر کو بنوں، 21
ستمبر کو ایبٹ آباد جبکہ 23 ستمبر کو مردان میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے-
ٹرائلز کمیٹی کے چیئرمین اولمپئن رحیم خان ہونگے، دیگرممبران میں اولمپئن
نعیم اختر، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی و کوچ یاسراسلام، کوچ ضیاء الرحمان بنوری
اور بالحاظ عہدہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اورسیکرٹری ممبران ہوں
گے۔ صوبے کے آٹھ ڈویژن کی ٹیمیں 14 تا 23 ستمبر تک تشکیل دیدی جائیںگی۔
خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ ، خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ ، خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ
خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ ، خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ ، خیبرپختونخوا پہلی ہاکی لیگ