خیبرپختونخوا حکومت کا دو نئی ہاﺅسنگ سکیموں کے اجراء کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا دو نئی ہاﺅسنگ سکیموں کے اجراء کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) خیبرپختونخوا نئی ہاؤسنگ سکیمیں

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ دو ماہ کے دوران دو نئی ہاﺅسنگ سکیموں کے

اجراء کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ٹکڑا تھری رنگ روڈ پشاور اور ہائی رائز فلیٹس

مردان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہنگو ٹاﺅن شپ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا

بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی محمود خان نے مذکورہ ہاﺅسنگ سکیموں کا

مجوزہ پلان کے مطابق اجراء یقینی بنانے کیلئے تمام لوازمات مکمل کرنے جبکہ

دیگر جاری منصوبوں کو بھی ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات جاری

کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے

تحت بے گھر اور کم آمدنی والے لوگوں کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی

تکمیل کی طرف کامیابی کے ساتھ گامزن ہے۔

= یہ بھی پڑھیں، کے پی کے میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کیلئے بڑا اقدام

گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں محکمہ

ہاﺅسنگ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر امجد

علی اورمحب اﷲ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری

ہاﺅسنگ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی

اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کو محکمہ ہاﺅسنگ کے تحت جاری منصوبوں پر

پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 79 کنال

رقبے پر مشتمل ٹکڑا تھری رنگ روڈ پشاور منصوبے کی تفصیلی پلاننگ اور

ڈیزائننگ پر کام شروع ہے۔ یہ منصوبہ مختلف سائز کے 1080 فلیٹس پر مشتمل

ہے جس کا آئندہ ماہ ( ستمبر ) میں اجراء کر دیا جائے گا۔ اسی طرح 8354 کنال

رقبے پر محیط ہنگو ٹاﺅن شپ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی آئندہ ماہ کیا جائے

گا۔ منصوبے کے تحت مختلف سائز کے 10256 پلاٹس کامیاب درخواست گزاروں

کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 2.17 کنال پر مشتمل ہائی رائزفلیٹس مردان

بھی اکتوبر میں اجراء کیلئے تیار ہو گا۔ یہ منصوبہ چھ فلورز پر مشتمل ہے جس

میں ایک سیمی بیسمنٹ پارکنگ، دو کمرشل فلور اور تین اپارٹمنٹ فلو ر شامل ہیں-

= پڑھیں، حکومت کسانوں کی پیداواری صلاحیت و آمدنی بڑھانے کیلئے پُرعزم

اجلاس کو صوبے میں دیگر منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا

گیا کہ جلوزئی ہاﺅسنگ سکیم فیز III کے تحت مختلف سائز کے 2510 پلاٹس کی

کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ مجموعی طور پر 9477 پلاٹس

پر مشتمل ہے۔ اسی طرح 150 کنال رقبے پر مشتمل جلوزئی فلیٹس کے منصوبے

پر پیشرفت جاری ہے۔ یہ منصوبہ 1320 فلیٹس پر مشتمل ہے جس کیلئے اب تک

750 کے قریب درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، تاہم فارم جمع کرانے کی آخری

تاریخ میں 31 اگست 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ 144 فلیٹس پر مشتمل

ورسک پشاور اور 112 فلیٹس پر مشتمل ورسک II پشاور کے منصوبے بھی

اجراء کیلئے تقریباً تیار ہیں۔ منصوبوں کی سائٹس پر معمولی نوعیت کے مسائل ہیں

جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ 35.8 کنال رقبے پر مشتمل

ہائی رائز بلڈنگ نشتر آباد پشاور کے ڈیزائن اور پلاننگ کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کرلیا

گیا ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً 650 یونٹس پر مشتمل ہو گا۔ اسی طرح ڈھیری زرداد چار

سدہ کے منصوبے پر بھی پیشرفت جاری ہے جو مختلف سائز کے 458 پلاٹس پر

مشتمل ہے۔ منصوبے کے تحت 3.5 مرلہ کے 53 پلاٹس الاٹمنٹ کیلئے تیار ہیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ڈانگرام ہاﺅسنگ سکیم سوات کا ماسٹر پلان تیار ہے جبکہ تفصیلی ڈیزائن اور

پلاننگ پر کام شروع ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف سائز کے 836 فلیٹس تعمیر

کئے جائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 8500 کنال رقبے پر مشتمل سوڑیزئی

ہاﺅسنگ سکیم پشاور کے سائٹ سروے پر کام شروع ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً

16000 گرے سٹرکچر ہاﺅسز اور فلیٹس پر مشتمل ہو گا۔ 300 کنال رقبے پر

مشتمل جرمہ ہاﺅسنگ سکیم کوہاٹ پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ منصوبے کے تحت

مختلف سائز کے 463 پلاٹس الاٹ کئے جائیں گے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ

خیبر پختونخوا کے شہروں سے ملحقہ علاقوں ( پیری اربن ایریاز) میں بھی کم

لاگت ہاﺅسنگ سکیموں کے قیام پر پیش رفت جاری ہے۔ منصوبے کے لئے بعض

اضلاع میں زمین کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے

موڈ گیج ہاﺅسنگ فنانس ماڈل اختیار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بے گھر افراد کو

گھروں کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کیلئے عوام کیلئے لینڈ شیئرنگ،

ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں حصہ داری کی بنیاد پر بھی ایک منصوبہ زیر غور ہے

جس کے تحت غیر زرعی زمین کے انفرادی یا مشترکہ مالک اپنی زمین پر محکمہ

ہاﺅسنگ کے تعاون سے ہاﺅسنگ سوسائٹی کی تعمیر، ملکیت میں حصہ دار بن

سکتے ہیں۔ اس منصوبے کیلئے شرائط و ضوابط طے کر لی گئی ہیں۔ یہ منصوبہ

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا نئی ہاؤسنگ سکیمیں ، خیبرپختونخوا نئی ہاؤسنگ سکیمیں

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply