0

خیبرپختونخوا میں چینی سستی ، پنجاب میں مہنگی

Spread the love

خیبرپختونخوا میں چینی سستی

پشاور،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) خیبرپختونخوا میں چینی کی سپلائی بڑھنے سے قیمت میں

کمی آنے لگی ،تاہم پنجاب میں چینی مزید مہنگی ہوگئی ،خیبرپختونخوا میں چینی کی قیمتیں نیچے آ

نے لگیں ۔ 50کلو بوری کی قیمت میں 400روپے کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں قیمت

6900سے 6500روپے پر آگئی۔تھوک میں چینی فی کلو 132روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ

پرچون چینی کی قیمت 135سے 140روپے ہوگئی ۔ادھر پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافے کا

سلسلہ جاری ہے، تھوک مارکیٹ میں چینی کی 50کلو بوری 7100 رو پے اور پرچون سطح پر چینی

کی فی کلو قیمت 150 روپے سے تجاوز کرگئی۔درآمدی باریک چینی کی خریداری نہ ہونے کے برابر

ہے اور شہری مقامی موٹی چینی کی تلاش میں مارے مار ے پھر رہے ہیں لیکن شوگر ملز نے چینی

کی سپلائی کم کردی ہے۔انتظامیہ کی چھاپہ مار کارروائیوں کے باعث شوگر ڈیلرز منظر سے غائب

ہیں اور ٹیلی فون پر موٹی چینی بلیک میں فروخت کرنے لگے ہیں۔ چھاپوں کے خوف سے چھوٹے

دکانداروں نے مقامی موٹی چینی رکھنی چھوڑ دی۔دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد

میں چینی کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ جاری ہے ، جبکہ امپورٹڈ چینی بھی نایاب ہوگئی

ہے۔ اندرون شہر چینی 160 اور نواحی علاقوں میں 170 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ، چھاپوں اور

جرما نو ں کے خوف سے گلی محلوں کے دکانداروں نے چینی کی فروخت ہی بند کر دی جبکہ دکانوں

پر سٹاک بھی ختم ہوگیا ہے۔170روپے چینی فروخت ہونے سے شہری بھی حکومتی بے حسی اور بیڈ

گورننس کے خلاف پھٹ پڑے ہیں، مقامی انتظامیہ نے کہا ہے امپورٹڈ چینی کی سپلائی و فروخت

کیلئے 10 ہزار بیگ سپلائی کر کے خصوصی کانٹر بنا دیے گئے ہیں جبکہ 14 گرانفرو ش گرفتار

24 افرادکیخلاف مقدمات درج اور 78 دکانداروں کو گرانی پر جرمانے کئے گئے ہیں ،دو دن میں

چینی بحران کنٹرول ہو جائیگا۔

خیبرپختونخوا میں چینی سستی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply