خیبرپختونخوا میں سٹاک ایکسچینج برانچ کا قیام ضروری، تیمور جھگڑا

خیبرپختونخوا میں سٹاک ایکسچینج برانچ کا قیام ضروری، تیمور جھگڑا

Spread the love

پشاور(بیوروچیف عمران رشید خان) خیبرپختونخوا میں سٹاک ایکسچینج

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبہ میں پاکستان

سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی برانچ کا قیام ضروری ہے۔ ان خیالات کا

اظہار وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے پی ایس ایکس کی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب غیرملکی

مندبین تو دور کی بات کراچی کے لوگ بھی پشاور آنے سے پہلے سوچتے اور

پوچھتے تھے۔ مگر اب خیبر پختونخوا اور بلخصوص پشاور کی صورتحال بدل

چکی ہے، ہم باقی شہروں کے ساتھ معاشی اعتبار سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ لکویڈیٹی دیگر شہروں اور صوبوں کی طرح کے پی

کے اور پشاور میں موجود ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا، پاکستان اور پی

ایس ایکس ترقی کرے، ہماری کمپنیوں کے پاس یہ مواقع موجود ہیں کہ کیپیٹل

مارکیٹ سے اپنے فنڈ بڑھائیں۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر صحت تیمور

جھگڑا نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ہماری

کمپنیاں اور سرمایہ کار بے حد خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ

خیبر پختونخوا اور ملکی معیشت تیزی سے ترقی کرے۔

=-،-= خیبرپختونخوا حکومت اور چینی کمپنی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( COPHC ) پاکستان اور حکومت خیبر

پختونخوا کے مابین گوادر پورٹ اور صوبہ کے پی کے درمیان تعاون کو مزید

بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین اور سی

ای او چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC ) چانگ بائو چونگ

اور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور خان جھگڑا کے درمیان ایک تعمیری اور

نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی

صنعت عبدالکریم تورڈھیرو اور سی ای او خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ

اینڈ ٹریڈ حسن داؤد بٹ شامل تھے۔ جیسا کہ گوادر بندرگاہ پورے خطے میں

سمندری تجارت کا مرکز بن رہی ہے- کے پی گوادر بندرگاہ اور افغانستان اور

زمینی مقفل وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ایک ربط پیدا کرتا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ کے پی مواقع کی سرزمین ہے، جو گوادر بندرگاہ

اور افغانستان اور اس سے آگے تک رابطے کا ذریعہ ہے۔ حسن داؤد بٹ نے

مزید تعاون کے لیے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC )

اور خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے درمیان مفاہمت کی تجویز

پیش کی۔ حسن داؤد بٹ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ اور خیبر پختونخوا بورڈ

آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے درمیان تعاون میں اضافے سے پورے خطے کو فائدہ

ہوگا۔ حسن داؤد بٹ نے چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ (

COPHC ) کو صوبے میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقع، مقامی اور غیر ملکی

سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی سہولیات سے

آگاہ کیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

گزشتہ سال اکتوبر میں لینڈ لاک افغانستان نے گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے

شروع کیا تھا۔ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ افغانستان اور وسطی ایشیائی

ریاستوں کے لیے ایک گیٹ وے ہے، کیونکہ یہ ان کیلیے مختصر ترین سمندری

راستہ ہے۔ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ پاکستان ( COPH ) چائنا اوورسیز

پورٹس ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC ) کی ایک شاخ ہے، جو ہانگ کانگ میں

ایک ابھرتی اور تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔ چائنا اوورسیز پورٹس

ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ ( COPHC) نے ایک معاہدے کے تحت گوادر پورٹ اور

گوادر فری زون کی کمان سنبھالی ہے۔ کمپنی گوادر کو پورے خطے میں

سمندری تجارت کا مرکز بنا ر ہی ہے۔

خیبرپختونخوا میں سٹاک ایکسچینج ، خیبرپختونخوا میں سٹاک ایکسچینج

Leave a Reply