خیبرپختونخوا، درہ آدم خیل فٹبال ٹورنامنٹ، تیراہ اور کلاخیل میں بنیں گے سٹیڈیم

خیبرپختونخوا، درہ آدم خیل فٹبال ٹورنامنٹ، تیراہ اور کلاخیل میں بنیں گے سٹیڈیم

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ

Journalist Imran Rasheed

درہ آدم خیل میں فٹبال ٹورنامنٹ پندرہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں بتیس

ٹیمیں حصہ لیں گی، درہ آدم خیل گراﺅنڈ پر ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کوتل چیک

پوسٹ سے جنگلی پوسٹ سے تعلق رکھنے والے علاقوں کے کھلاڑی بھی حصہ

لے سکتے ہیں، ضم اضلاع کے ڈائریکٹر سپورٹس پیر عبداللہ اور ڈپٹی کمشنر

کوہاٹ افتتاحی تقریب کے مہماناں خصوصی ہونگے، ناک آﺅٹ سسٹم پر کھیلے

جانیوالا یہ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا-

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسرساجد آفریدی کے مطابق ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن

حاصل کرنے والی ٹیم کو بیس ہزار، رنر اپ ٹیم کو دس جبکہ تیسری پوزیشن

حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے دئیے جائینگے، مین آف دی میچ اور

مین آف دی ٹورنامنٹ کیلئے علیحدہ انعامات رکھے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کا مقصد

علاقے میں منشیات کی روک تھام اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف

راغب کرنا ہے۔

=-،-= ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، دو نئی سپورٹس سکیموں کی منظوری

ڈیپارٹمنٹ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی، ڈی ڈی ڈبلیو پی نے ضم اضلاع میں دو نئی

سکیموں کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری سیکرٹری سپورٹس عابد مجید کی

صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں دی گئی، دو نئی سکیموں میں تیراہ میں

سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری بھی شامل ہے، دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں

پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیڈیم مکمل کیا جائیگا، اجلاس میں خیبر ضلع

سے جغرافیائی طور پر الگ علاقے کلاخیل میں بھی سٹیڈیم کی منظوری دی گئی

ایف آر بارڈر کے ساتھ وابستہ اس علاقے میں کھیلوں کی سہولیات بالکل نہیں

تھی، کلاخیل میں پچاس کنال اراضی پر مشتمل سٹیڈیم کی تعمیر پر ساڑھے سات

کروڑ روپے کی لاگت آئیگی اور اس میں کرکٹ، فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے

مقابلے ہونگے۔

=-،-= اہلِ کلاخیل کا سپورٹس سٹیڈیم کی منظوری پر ارباب اختیار کا شکریہ

ضلع خیبر میں شامل مگر اس سے جغرافیائی طور پر الگ کلاخیل کے عوام نے

سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس اور ڈائریکٹر ضم اضلاع کا شکریہ ادا کیا

ہے جنہوں نے ان کے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے سٹیڈ یم کی

منظوری دیدی، علاقہ مکینوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ

اس علاقے کو ماضی میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تھا، اسی وجہ سے یہاں

کے نوجوان مایوسی کا شکار تھے اور منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہے

تھے، تاہم موجودہ حکومت نے علاقہ مشران کی ڈیمانڈ کو منظور کرتے ہوئے

ایف آر بارڈر کیساتھ واقع علاقے میں سٹیڈیم کی منظوری دیدی ہے جو خوش آئند

ہے اور اس اقدام سے نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھیں گی بلکہ اس علاقے

کے نوجوان بھی مثبت سرگرمیوں کی طرف آئینگے۔

=-،-= صوابی میں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں شامل سکیمیں مکمل

صوابی میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں مکمل ہونیوالی سکیمیں

اگلے ہفتے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کی جائینگی، جبکہ کرکٹ اکیڈمی

میں نٹ لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی، یہ ہدایات کھیلوں کے ایک ہزار

منصوبے کی ٹیم نے اپنے دورہ صوابی کے دوران مختلف سکیموں کے دورے

کے دوران کنٹریکٹر کو دی، پی ایم یو کی ٹیم انجنیئرز پارس اورعمر شہزاد

سمیت ڈی ایس او صوابی بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے زیدہ کلابٹ

اور باجا کے علاقے میں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں بننے والی کرکٹ

اکیڈمی کادورہ کیا- بعدازاں انہوں نے پابینی اور چھوٹا لاہور میں جاری سکیموں

کا دورہ کیا، اور کام کی رفتار اور معیار چیک کیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے

کرکٹ اکیڈمی میں نٹ لگانے کیلئے بھی درخواست دی، جبکہ پچز کے حوالے

سے بھی ہدایات جاری کی گئی، یہ سکیمیں اگلے ہفتے ڈی ایس او صوابی کے

حوالہ کی جائینگی۔

خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ ، خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ ، خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ
خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ ، خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ ، خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply