خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع

خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) خیبرپختونخوا سکول سیکنڈ شفٹ

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع کر دیا گیا،

آج سے 16 اضلاع میں سیکنڈ شفٹ پروگرام شروع ہو جائیگا۔ پشاور میں پریس

کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا آج سے صوبہ بھر

میں سکینڈ شفٹ شروع ہو جائیگی، 16 اضلاع کے 120 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ

شروع کر رہے ہیں، آٹھ سال سے تعلیمی معیار میں بہت فرق آیا ہے، گنجان آباد

علاقوں میں والدین کی اجازت سے شروع کریںگے۔ 74 لڑکوں اور44 لڑکیوں

کے سکولز کو شامل کیا گیا ہے، بذریعہ پی ٹی سی اساتذہ کو بھرتی کیا جائیگا،

ابتدائی طور پر موجودہ اساتذہ سے کام لیا جائیگا، مارننگ کلاسز میں کوئی تبدیلی

نہیں ہو گی، سمر زون میں مارنگ کلاسز کی ایک ماہ کی چھٹیاں ہونگی، سیکنڈ

شفٹ میں خدشات ہے کہ چیلنجز سامنے آئینگے، یہ پہلی حکومت ہے جس میں

یکساں تعلیمی نظام ہو گا، جس سے امیر و غریب کا فرق ختم ہو گا، صوبے میں

رحمت اللعالمین کے تحت سات ہزار طلبہ کو سکالرشپ دینگے، شہرام ترکئی نے

کہا 18 سے 20 لاکھ بچوں کو سکولوں میں فرنیچر فراہم کرینگے، فرنیچر پر چھ

ارب روپے لاگت آئے گی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا پروگرام کے تحت ڈبل شفٹ میں

پرائمری سکول کو مڈل، مڈل سکول کو ہائی اور ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری

سکول کا درجہ دیا جائیگا، پہلے فیز میں 120 سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام

شروع کر رہے ہیں، ان 120 سکولوں میں 76 میل اور 44 فیمیل سکول شامل ہیں۔

میل سکولوں میں 48 پرائمری سکولوں کو مڈل اور 20 مڈل سکولوں کوہائی

سکول میں اپ گریڈ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ سکول پروگرام فیز

1 صوبے کے 16 اضلاع میں شروع کر دیا ہے اور فیز 2 میں مزید سکول شامل

کر کے صوبے کے تمام اضلاع تک اس پروگرام کو تو سیع دی جائے گی۔

=-،-= پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرنا ہے، شہرام خان ترکئی

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اطلاع سیل میں پریس کانفرنس کے موقع پر

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ڈراپ آؤٹ

ریشو کو کم کرنا اور بچوں بالخصوص خواتین کو نزدیک سکولوں میں اعلی تعلیم

کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ ڈبل شفٹ پروگرام

کے تحت مڈل سکول میں 4 اساتذہ ایک نائب قاصد، ہائی سکول میں 7 اساتذہ ایک

کلرک اور ایک نائب قاصد بھرتی کیا جائیگا۔ جبکہ ڈبل شفٹ پروگرام کے اساتذہ

اوپن مارکیٹ سے بھی پی ٹی سی کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔ تاہم ابتدائی

طور پر فیز 1 کے سکولوں میں موجود ملازمین کو مواقع دئیے جائیں گے۔ انہوں

نے کہا کہ ڈبل شفٹ پروگرام فیز 1 کے 120 سکولوں میں 704 ملازمین بھرتی

کئے جائیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ڈبل شفٹ پروگرام میں اولین ترجیح

دور افتادہ علاقوں کو دی گئی ہے جہاں سکولوں کی کمی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ڈبل شفٹ پروگرام فیز 1 کے بعد مزید سکولوں میں بھی ڈبل شفٹ پروگرام شروع

کر رہے ہیں جس کیلئے تیاری مکمل ہیں، اور عنقریب ڈبل شفٹ فیز 2 شروع کیا

جائے گا۔ امتحانات کے نتائج کے خوالے سے انہوں نے کہا کہ کلاس 10 اور 12

کے نتائج 15 ستمبر کو ہوں گے۔ اور بعد ازاں کلاس 9 اور کلاس 11 کے نتائج

ہوں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے

کیلئے 22 ہزار مزید اساتزہ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ سکولوں میں کوالٹی

ایجوکیشن کو یقینی بنانے کے لئے 3 ہزار سکول لیڈرز بھی بھرتی کئے جائیں

گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے تعلیم کے فروغ کیلئے سمارٹ سکول اور ارلی

چائلڈ ہڈ ایجوکیشن پروگرام بھی عنقریب شروع کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا سکول سیکنڈ شفٹ ، خیبرپختونخوا سکول سیکنڈ شفٹ

خیبرپختونخوا سکول سیکنڈ شفٹ ، خیبرپختونخوا سکول سیکنڈ شفٹ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply