خیبرپختونخوا میں سکولز لیول کی کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سکولز لیول کی کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیراعلی محمود خان نے ایک

اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبہ بھر میں سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021ء کے

انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے

انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں پی سی بی کے ذیلی ادارے

خیبر پختونخوا کرکٹ بورڈ اور محکمہ سپورٹس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

سکول کرکٹ چیمپئن شپ ملکی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا، جس

میں صوبہ بھر کے سکولوں سے 4000 طلبہ پر مشتمل 276 ٹیمیں شرکت کریں

گی۔ چیمپئن شپ تین مرحلوں پر مشتمل ہو گی جو ایک مہینے میں اختتام پذیر ہو

گی۔ پہلے مرحلے میں 510 میچز، دوسرے میں 50 جبکہ تیسرے مرحلے میں

21 میچز کھیلے جائیں گے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سکول کرکٹ چیمپئن شپ 7 اکتوبر سے شروع ہو گی

اگلے مہینے کی 7 تاریخ سے اس کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز متوقع ہے۔ چیمپئن

شپ کے لئے سکولوں اور گراؤنڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ 16 اور 16 سال

سے کم عمر طلبہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ کے

اختتام پر بیٹنگ، باولنگ اور کیپنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

کرنے والے 20، 20 کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے

گا۔ ٹرائلز کے بعد ان 20 کھلاڑیوں میں سے منتخب دس کھلاڑیوں کی نیشنل ہائی

پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی جائے گی۔ ان منتخب کھلاڑیوں کو اپنی

تعلیم جاری رکھنے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی۔

=-،-= چیمپئن شپ صوبے میں چھپا ٹیلنٹ سامنے لائے گی، محمود خان

سکول کرکٹ چیمپئن شپ پاکستان کرکٹ بورڈ، محکمہ سپورٹس اور محکمہ تعلیم

کی باہمی اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ ہاکی لیگ 2021ء اور سکول کرکٹ چیمپئن

شپ 2021ء کا انعقاد نہ صرف ان کھیلوں کو دوبارہ سے فروغ دینے میں سنگ

میل ثابت ہوں گے، بلکہ صوبے میں چھپے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے میں

معاون و مدد گار ہوں گے۔ چیمپئن شپ کی میزبانی خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی

ایشن کرے گی۔35 مختلف اضلاع میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں 276

ٹیموں کے کل چار ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کل 510 میچز

کھیلے جائیں گے۔ ہر میچ 30 اوورز پر مشتمل ہو گا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے

والےاس ٹورنامنٹ میں صرف ان کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جو 14

اگست 2005ء کو یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ 69 مقامات پر کھیلے جانیوالے

اس ٹورنامنٹ میں سرکاری سکولوں کی 236 اور پرائیوٹ سکولوں کی 40

ٹیمیں شرکت کریں گی۔

خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ، خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ

خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ، خیبرپختونخوا سکولز کرکٹ

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply