کرونا وباء، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تعلیمی ادارے بند

خیبرپختونخوا میں پرائمری ومڈل سکول بند، سندھ میں تدریسی عمل شروع

Spread the love

پشاور، لاہور، کراچی (جے ٹی این ایجوکیشن نیوز) خیبرپختونخوا سندھ سکولز

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل سکولز کو بند رکھنے

کا فیصلہ، پنجاب میں شدید گرمی کے باعث سکول بند نہ کرتے ہوئے تمام سکولوں

کیلئے نئے اوقات کار جبکہ سندھ حکومت نے اکیس جون سے تمام سکول کھولنے

کا اعلان کر دیا ہے-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں جاری

ایک بیان میں کہا کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں

گے۔ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے سکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے

تک مقرر کیے گئے ہیں، جہاں درجہ حرارت کم ہو گا ان علاقوں میں سکول اوقات

معمول کے مطابق ہوں گے۔ گریڈ 9 تا 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں

گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔ قبل ازیں گرم علاقوں میں واقع پرائمری سکولز کو

صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی

اداروں کے بھی اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔ تعلیمی ادارے سوموار سے

جمعرات تک صبح 7 تا دن 11 بجے تک کھلیں گے جبکہ ایوننگ شفٹ والے

تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے

ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔

تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل تعلیمی

اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔ دوسری جانب گرمی کی

شدت میں اضافے اور سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات کے بعد

پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کیے گئے

تھے۔ نئے اوقات کار کے مطابق سکول صبح سات بجے لگیں گے اور ساڑھے

گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر جاری

پیغام میں پنجاب بھر کے تمام سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا تھا۔

=-.-= سندھ میں امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا

سندھ حکومت کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ صوہ میں چھٹی تا آٹھویں تک

سکولوں میں آج سے تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے، کرونا کی صورتحال میں

بہتری کی صورت میں پرائمری کلاسز بھی کیس جون سے شروع ہوں گی۔ سکولز

کے تمام عملے کا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا پرائمری تا پانچویں

تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع کردیا جائے گا، تمام کلاسز میں حاضری کا

تناسب 50 فیصد ہو گا۔ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر میڈیٹ

کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات 5

جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا

جائے گا۔ امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا

دورانیہ 2 گھنٹے ہو گا، رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا سندھ سکولز

Leave a Reply