خیبرپختونخوا میں سمارٹ سکول ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سمارٹ سکول ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(عمران رشید خان سے) خیبرپختونخوا سمارٹ سکول

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے سمارٹ سکول ایجوکیشن پروگرام شروع

کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے سمارٹ سکول

منصوبے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم

شہرام ترکئی نے اس حوالے سے کہا کہ دو اضلاع کے 15 سکولوں میں سمارٹ

سکول ایجوکیشن پروگرام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت

منتخب سکولوں میں ڈیجیٹل کلاس رومز بنیں گے۔ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے

کہا کہ بچوں کے درس و تدریس کا مکمل نظام ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہو گا،

بعدازاں منصوبے کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے

طلبہ کو5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے کر لیا ہے، میٹرک کے نتائج

کا اعلان رواں مہینے کے آخر تک کردیا جائے گا- ذرائع کے مطابق فارمولہ

جس کے تحت 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر لانے والے طلبہ کو 5 فیصد نمبر

نہیں دیئے جائیں گے بلکہ ان کا اطلاق 95 فیصد سے کم نمبر لانے والوں پر ہو

گا۔ ذرائع نے بتایا صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے چیئر مین کا اجلاس ممکنہ

طور پر آج ہو گا جس میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر منظوری دی جائیگی۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ رپیٹر اور فیل شدہ امیدواروں پر بھی اضافی نمبرز کا

اطلاق نہیں ہو گا۔ رواں سال نہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گا جبکہ مالاکنڈ

تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے کے بارے میں واقعہ پر بھی لائحہ عمل طے

کیا جائے گا۔ مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے اور نقل وغیرہ کی

فراہمی کے لئے نئی پالیسی مرتب کئے جانے کے امکانات ہیں اور ان کے بیٹے

کو پا س نہیں کیا جائے گا۔

=-،-= نجی تعلیمی ادارے آج سے 50 فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے آج جمعرات سے 50 فیصد

حاضری کیساتھ کھلیں گے، ہفتے میں3 دن سکول 2 بجے تک کھلے رکھے جائیں

گے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے

کھولنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ نجی تعلیمی

ادارے کل سے 50 فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے۔ ہدایت نامے میں کہا کہ ہفتے

میں3 دن سکول 2 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے، سکول و کالجز میں ویکسی

نیشن کے بغیر عملے کو داخل ہونے کی اجازت نہیں، سکول انتظامیہ عملے کا

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا ذمہ دار ہو گا۔ وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ

ضلعی انتظامیہ کسی وقت ویکسین کے حوالے سے سکول کا دورہ کر سکتی ہے۔

پشاور سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے

طلبہ کو5 فیصد اضافی نمبرز دینے کا فارمولا طے کر لیا-

خیبرپختونخوا سمارٹ سکول ، خیبرپختونخوا سمارٹ سکول

خیبرپختونخوا سمارٹ سکول ، خیبرپختونخوا سمارٹ سکول

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply