خیبرپختونخوا حکومت، کرپٹو کرنسی، مائننگ کیلئے ایڈوائزی کمیٹی قائم

خیبرپختونخوا حکومت، کرپٹو کرنسی، مائننگ کیلئے ایڈوائزی کمیٹی قائم

Spread the love

پشاور( جے ٹی این آن لائن ٹیکنالوجی نیوز ) خیبرپختونخوا حکومت کرپٹو کرنسی

محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور

مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی۔ مشیر سائنس و انفارمیشن

ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش کو کمیٹی کا چیئرپرسن جبکہ صوبائی وزیر

خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا کو سینئر وائس چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

کمیٹی ارکان میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ

ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین وقار ذکا، احمد منظور اور ڈاکٹر

واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود،

ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ

سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن حکومت فیس بک کی کرپٹو کرنسی سے پریشان

ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات،

ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے

کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد کی

منظوری کے بعد محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو

سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

=—= کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی پر ریسرچ و قانون سازی کریگی

قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی کہ کرپٹو مائننگ

کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو

ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

دی جائے تاکہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی

جانب پیش رفت کی جا سکے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں</a

خیبرپختونخوا حکومت کرپٹو کرنسی

Leave a Reply