0

خیبرپختونخوا حکومت پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کیلیے کوشاں

Spread the love

خیبرپختونخوا حکومت پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کی تیاری کررہی ہے جس کے لیے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے ہدایت کردی گئی ہے۔پشاور کے واحد انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ایک ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے توسیعی منصوبے کے تحت سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی جارہی ہے اسی طرح فلڈ لائٹس کو بھی منصوبے میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر جلد کرنے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلی کو سٹیڈیم میں توسیعی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی،

Leave a Reply