خیبرپختونخواحکومت کا ویکسینیشن کیلئے سخت ترین پابندیاں لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخواحکومت کا ویکسینیشن کیلئے سخت ترین پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیورور چیف، عمران رشید) خیبرپختونخوا حکومت فیصلہ

Journalist Imran Rasheed

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور مشیر اطلاعات کامران بنگش

نے کہا ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انکی موبائل سم بند کردینگے۔ معاون

خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران

تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس اجلاس میں کرونا کی صورت

حال کا جائزہ لیا گیا، داخلہ اور صحت کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں

نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء نے کہا کرونا کی چوتھی لہر بھارت سے آئی ہے

اور یہ زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کرونا کی مثبت شرح

5.2 فیصد شرح رہی، اس وقت صوابی، سوات، نوشہرہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل

خان کے 13 ہسپتالوں میں 1360 کرونا مریض ہیں۔

اب تک صوبے میں 73 لاکھ سے زائد کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے

اس طرح صوبے کی 30 فیصد آبادی کو کم ازکم ایک خوراک مل چکی ہے، 2 ماہ

میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگائیں گے، جنہوں نے رجسٹریشن کی ہے ان میں

سے 76 فیصد کوویکسین لگ چکی ہے، ویکسین 95 سے 99 فیصد تک تحفظ

فراہم کرتی ہے، سکولوں میں سترہ اور پھر پندرہ سال عمر تک ویکسین شروع

کررہے ہیں، تعلیم بھی بچانا چاہتے ہیں، سب سے زیادہ ویکسی نیشن چترال میں

ہوئی ہے جہاں کی 65.8 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہو چکی ہے جن میں سے 40

فیصد کو دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ہمیں ایبٹ

آباد، پشاور اور مردان سمیت کئی اضلاع میں ویکسینیشن میں چیلنجز کا سامنا ہے،

ان اضلاع میں سزا اور جزا کا عمل شروع کرنا پڑے گا۔ کرونا ویکسین لگوانے

کیلئے ہمیں سختی کرنی پڑے گی، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان کی موبائل

سم بند کریں گے-

ضرورت پڑنے پر ملازمین کی تبخواہیں روکی جائیں گی

ہم فوج سے بھی اس سلسلے میں مدد لے رہے ہیں جس کے لیے طریقہ کار وضع

کیا جارہا ہے۔ کرونا ویکسینیشن لگائے بغیر بنوائے گئے سرٹیفکیٹ کم اور ہمارے

نوٹس میں ہیں، ہم اس عمل کو روکنے کے لیے نظام کو نظام بہتر کررہے ہیں۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور گھروں و

شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی ہے، سکولوں یا بازاروں کی بندش نہیں

چاہتے تاہم حالات خراب ہوئے تو سخت فیصلے بھی ہوں گے۔ تاجر برادری ہی کو

معاشی طور پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے وہ ویکسینیشن میں تعاون

کریں، مزید پابندیاں لگانی پڑیں تو سب کو مسائل ہوں گے۔ کرونا کی صورتحال

کے باعث ہر صورت ہفتہ وار دو چھٹیاں اور رات 8 بجے کاروبار بند ہونگے-

خیبرپختونخوا حکومت فیصلہ ، خیبرپختونخوا حکومت فیصلہ ، خیبرپختونخوا

حکومت فیصلہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

Leave a Reply