خیبرپختونخوا، بھنگ و افیون کی کاشت اور ان سے ادویہ سازی کیلئے کام شروع

خیبرپختونخوا، بھنگ و افیون کی کاشت اور ان سے ادویہ سازی کیلئے کام شروع

Spread the love

پشاور (عمران رشید سے) خیبرپختونخوا بھنگ افیون کاشت

خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ اورافیون کی کاشت اور ان دونوں فصلوں سے

ادویات بنانے سے متعلق عملی کام شروع کردیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق خیبر،

کرم اور اورکزئی میں کاشت اورفیکٹری لگانے کی فیزبیلٹی رپورٹ پر بھی کام

شروع ہو گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھنگ اور افیون سے ادویات بنانے کی

تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ جامعہ پشاور کا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ 6 ماہ میں

رپورٹ حکومت کو پیش کرے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ ادویات

بنانے کے علاوہ بھنگ کو صنعت میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ادویات کی

فیکٹری اورصنعت لگانے سے روزگار کے موقع پیدا ہوں گے۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

وفاقی کابینہ نے ستمبر2020ء میں بھنگ کے طبی، صنعتی استعمال اور اس کی

کاشت اور خرید و فروخت کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دی تھی۔ منظوری

کے بعد ملک میں بھنگ کی کاشت، محدود پیمانے پر خرید و فروخت اور ادویہ

ساز کمپنیوں کو کوٹے کی بنیاد پر فراہمی ہو سکے گی۔ اس ضمن میں پاکستان

کونسل آف سائنسی اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( پی سی ایس آئی آر ) کو بھنگ کے

صنعتی اور طبی استعمال کا پہلا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق

بھنگ ان ادویات میں استعمال کی جاتی ہے جو درد میں کمی لانے کا باعث بنتی

ہیں اس لیے عموما سرجری کے بعد مریض کو درد کی شدت سے بچانے کے لیے

دی جانے والی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مرگی کے علاج کے لیے تیار کی جانے والی ادویات میں بھنگ شامل کی جاتی

ہے جبکہ اینٹی کینسر ادویات میں بھی بھنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کینسر کے

حوالے سے ایک خاص قسم کی بھنگ کا تیل کافی عرصے سے استعمال میں لایا

جا رہا ہے۔

خیبرپختونخوا بھنگ افیون کاشت

Leave a Reply