خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: اپوزیشن امیدواروں کو برتری، 51 نشستوں کے نتائج آگئے

Spread the love

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن

پشاور (جے ٹی این آن لائن نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے 64 میں

سے 51 نشستوں کے نتائج آگئے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) 17، تحریک انصاف14، اے این پی 7،

آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی 2، پاکستان پیپلزپارٹی 1

اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک سیٹٰ جیت لی۔خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی

حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل ہو گیا ہے۔ جن اضلاع میں بلدیاتی

انتخابات منعقد ہو رہے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، خیبر، مہمند،

ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسمٰعیل خان، ہری پور، بونیر، ٹانک اور باجوڑ شامل ہیں۔پولنگ

کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔ صوبے کے

قبائلی اضلاع کے عوام نے تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ

میں حصہ لیا۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیل کونسلز کے میئر یا چیئرمین کی نشستوں

کے لیے 689 امیدوار میدان میں اْترے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں

صوبے کے دیگر 18 اضلاع میں انتخابات 16 جنوری 2022 کو ہوں گے۔ ۔بلدیاتی انتخابات کے لیے

ہر ووٹر نے 6 ووٹ کاسٹ کیے، میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کے لیے

ووٹر کو سفید رنگ، نیبر ہڈ اور ولیج کونسل کے لیے سلیٹی رنگ جبکہ خواتین کی نشست کے لیے

گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر دیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ

منتخب ہو چکے ہیں۔ جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285 اور

یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: