خیبرپختونخوا بلدیاتی اداروں سے متعلق قانون سازی 30اپریل تک نمٹالے،الیکشن کمیشن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کو بلدیاتی قانون سے

متعلق امور 30اپریل تک نمٹانے کی ڈیڈلائن د یتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا

حکومت بلدیاتی اداروں سے متعلق جلد قانون سازی کرے۔ تفصیلات کے مطابق

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس

میں 28نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے

کہا ہے کہ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے مناسب وقت درکار

ہے۔صوبائی نمائندہ خیبرپختونخوا حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے میں

نئے بلدیاتی ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا ہے، بلدیاتی ایکٹ جلد منظوری کے لئے

کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا۔یاد رہے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی مدت

28اگست 2019 کو ختم ہو جائے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply