نرسز بھرتی معاملہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکانِ قبائلی اضلاع کا احتجاج

نرسز بھرتی معاملہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکانِ قبائلی اضلاع کا احتجاج

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا اسمبلی ارکانِ احتجاج

Journalist Imran Rasheed

خیبرپختونخوااسمبلی میں قبائلی اضلاع سے منتخب اراکین نے نرسز کی بھرتیوں

میں مبینہ اقرباء پروردی کیخلاف ایک مرتبہ پھر ایوان میں احتجاج اوراسمبلی

ڈائس کے سامنے دھرنا دیدیا۔ ڈپٹی سپیکرنے بغیر کسی دباﺅ کے ایوان کی

کارروائی جاری رکھی جس پر ارکان حزب اختلاف بھی ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ

کر ڈیسک پر کھڑے ہو گئے۔ پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے آغاز پر ہی قبائلی

ایم پی ایز نے اسمبلی ڈائس کے سامنے دھرنا دیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا اس

دوران ڈپٹی سپیکر محمود جان نے استدعا کی کہ قبائلی رکن بلاول آفریدی ان کے

چیمبر آئے تھے، ایجنڈا مکمل ہونے پر انہیں بولنے کا موقع دونگا، لہٰذ اآپ اپنی

نشستوں پر چلے جائیں، تاہم بلاول کے بغیر دیگر قبائلی اراکین نے بدستور دھرنا

جاری رکھا-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

ایم پی اے بلاول آفریدی نے بغیر اجازت بولنے کیلئے ایوان میں شور شرابہ

شروع کر دیا، جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ جتنا چاہیں چیخ لیں میں کسی

سے بلیک میل ہونیوالا نہیں- بلاول آفریدی آپ بچوں والی حرکتیں نہ کریں اس

کیلئے فوٹو گرافر ثناء اللہ بلا دیں یہ صرف فوٹو سیشن کیلئے ہو رہا ہے، اس

دوران ڈپٹی سپیکر نے معمول کا ایجنڈا جاری رکھا جس پر اپوزیشن سیخ پا ہو

گئی اورایوان کی کارروائی کو غیرآئینی قرار دیا، پی پی کی رکن نگہت اورکزئی

نشست پر کھڑی ہو گئیں اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں، یاد

رہے کہ قبائلی ایم پی ایزاسمبلی اجلاس میں دو روز سے نرسز کی بھرتیوں میں

مبینہ اقرباء پروری کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

=-،-=خیبرپختونخوا یونیورسٹیزبل اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی بلز منظور

خیبرپختونخوااسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز (دوئم ترمیمی ) بل مجریہ

2021ء اور خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ( سوئم ترمیمی ) بل مجریہ 2021ء

پاس کر لئے۔ دونوں بل معاون خصوصی برائے اطلاعات و ہائرایجوکیشن کامران

بنگش نے پیش کئے، ایوان میں خیبر پختونخوا فیکٹریز( ترمیمی بل)،

خیبرپختونخوا ( وفاقی زیرانتظام سابقہ قبائلی علاقہ جات میں ملازمین کی سروسز

کی مستقلی )بل، ویسٹ پاکستان موٹرویکیئکلز ٹیکسیشن ترمیمی بل مجریہ 2021ء

بھی پیش کر دئیے گئے- تینوں بل بالترتیب صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی اور

خلیق الرحمن نے پیش کئے، ایوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر

تفصیلی بحث کیلئے تحریک التواء کی بھی منظوری دیدی، یہ تحریک جے یو آئی

کی رکن نعیمہ کشور نے پیش کی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی ارکانِ احتجاج ، خیبرپختونخوا اسمبلی ارکانِ احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی ارکانِ احتجاج ، خیبرپختونخوا اسمبلی ارکانِ احتجاج

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply