خیبرپختونخوا، سرکاری جامعات سپیشلائزڈ و پیشہ ورانہ بنیاد پر چلانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا، سرکاری جامعات سپیشلائزڈ و پیشہ ورانہ بنیاد پر چلانے کا فیصلہ

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) خیبرپختونخوا، سرکاری جامعات

Journalist Imran Rasheed

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کا بہترین نظم و نسق یقینی بنانے کیلئے تمام

جامعات کی ایڈمنسٹریشن کو خالصتاً سپیشلائزڈ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر استوار

کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش

نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں معاون خصوصی نے گورنر

اور چانسلر جامعات شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی طرف سے خیبر

پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی

بریفنگ دی-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
پشاور، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش ملاقات کر رہے ہیں(فوٹو جتن)
پشاور، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات کامران بنگش ملاقات کر رہے ہیں(فوٹو جتن)

گورنر شاہ فرمان نے اس امر کو سراہا کہ پشاور، مردان، ہری پور اور ملاکنڈ

سمیت خیبر پختونخوا کی 5 یونیورسٹیاں اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر عالمی

رینکنگ میں شامل کی گئی ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایڈمنسٹریشن

کے عالمی معیارات کو اپناتے ہوئے صوبہ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کی

انتظامیہ کو مکمل طور پر سپیشلائزڈ اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلایا جائے، تاکہ

تدریس و تحقیق اور انتظامیہ کے شعبے موثر طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے

سکیں- گورنر خیبر پختونخوا نے صوبہ میں پہلی مرتبہ 30 سرکاری جامعات میں

بجٹ اجلاسوں کے انعقاد اور بجٹ منظوری کو بھی ان یونیورسٹیوں میں مالیاتی

نظم و ضبط (فنانشل ڈسپلن) کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا، اور واضح کیا کہ

سرکاری جامعات میں مالیاتی نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا-

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم و

اطلاعات کامران بنگش نے اس موقع پر کرونا وباء سے نمٹنے کی حکومتی

کوششوں میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی ( کے ایم یو) پشاور کی کارکردگی سے

متعلق بھی بتایا کہ مشکل حالات اور چیلنجز کے باوجود “کے ایم یو ” نے کرونا

ٹسٹنگ کا آغاز کیا، اور روزانہ کی بنیاد پر 15 ہزار ٹسٹ کرنے کا ہدف کامیابی

سے حاصل کیا، جبکہ یہاں کرونا سے تحفظ کیلئے ماس اینڈ ڈرائیو تھرو ویکسی

نیشن سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جہاں روزانہ 3 ہزار سے زائد افراد کی

ویکسی نیشن کی جا رہی ہے، جس میں معذور اور عمر رسیدہ ضعیف افراد کی

ان کی گاڑیوں میں بیٹھے ہی ویکسی نیشن شامل ہے۔

خیبرپختونخوا، سرکاری جامعات ، خیبرپختونخوا، سرکاری جامعات

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply