خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، انڈر گریجویٹ پروگرامز انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، انڈر گریجویٹ پروگرامز انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی

Journalist Imran Rasheed

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ( کے ایم یو) پشاورنے ڈی پی ٹی، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ

سائنسز کی انڈر گریجوٹ پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق

کے ایم یو کے اپنے انسٹی ٹیوٹس کے علاوہ الحاق شدہ ( affiliated ) انسٹی

ٹیوٹس کے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس نرسنگ، بی ایس پبلک ہیلتھ اور بی

ایس پیرامیڈیکل سائنس کے پروگرامز میں داخلوں کے لئے ایٹاٹیسٹ اتوار 10

اکتوبر 2021ء کو صوبے کے مختلف شہروں میں بیک وقت صج 9 بجے منعقد

ہو گا جبکہ اس ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن و فیس جمع کرانے کی آخری

تاریخ 20 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق جو طلباء و طالبات ڈی پی ٹی، نرسنگ، پبلک ہیلتھ کے

علاوہ پیرا میڈیکل سائنسزمیں کے ایم یو اور اسکے ملحقہ اداروں ( affiliated )

میں داخلے کے خواہشمند ہیں ان کے لئے مذکورہ ٹیسٹ کا دینا لازمی ہے جسکے

بغیر کوئی بھی طالبعلم متذکرہ پروگرامز میں داخلے کے لئے اہل نہیں ہو گا۔ ایٹا

ٹیسٹ دینے کے لئے ایم سی بی بنک کی کسی بھی شاخ میں مبلغ تین ہزار روپے

رجسٹریشن فیس جمع کرانی ہو گی جس کیلئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ

https://kmuts.pk پر لاگ ان ہوکر فیس سلپ حاصل کی جا سکتی ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

دریں اثناء کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ ایک

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور

ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) اسلام آباد

کی جانب سے ملک گیر سطح پر الگ سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے

جس سے کے ایم یو کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے البتہ جو طلباء و طالبات

کے ایم یو اوراس کے ملحقہ ( affiliated ) اداروں کے ڈی پی ٹی، بی ایس

نرسنگ، بی ایس پبلک ہیلتھ اور بی ایس پیرامیڈیکس میں داخلوں کے خواہشمند

ہیں انہیں کے ایم یو کے ایٹا ٹیسٹ جو کہ اتوار 10 اکتوبر کو منعقد ہو گا میں

لازما ً شرکت کرنی ہو گی جس کے بغیر کوئی بھی طالبعلم ان پروگرامز میں

داخلے کے لئے اہل تصور نہیں ہو گا۔

=-،-= ضلع مہمند میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ زوبر پکڑنے لگا

ضلع مہمند میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ زوبر پکڑنے لگا۔ مہمند میں

میڈیکل کالج تعمیر سے ضلع باجوڑ اور دیر کے طلباء بھی مستفید ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے بانی رہنما فخر عالم مہمند نے اپنے

ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ

دوسرے قبائلی اضلاع کی طرح ضلع مہمند بھی پسماندہ چلا آرہا ہے۔ انقلابی

منصوبوں کی تکمیل سے یہاں پر پائیدار ترقی آئی گی۔ پارٹی رہنما فخر عالم مہمند

نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ ضلع مہمند

جس کے حدود باجوڑ اور دیرسے ملی ہوئی ہے۔ اسلئے ضلع مہمند میں میڈیکل

کالج کی منظوری دی جائے، کیونکہ منصوبے سے نہ صرف طلبہ کو میڈیکل

کالج کی سہولت میسر ہو گی، بلکہ یہاں پر میڈیکل کا شعبہ بھی ترقی کریگا۔ انہوں

نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلی محمود خان ہمارے مطالبے پر ہمدردانہ غور

کریں گے۔

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply