خوفناک ماسک پہننے والے 3 سعودی نوجوان، جرمن شہری اور کرونا پابندیاں

خوفناک ماسک پہننے والے 3 سعودی نوجوان، جرمن شہری اور کرونا پابندیاں

Spread the love

ریاض، برلن (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) خوفناک ماسک سعودی نوجوان

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کرونا وباء سے بچاؤ کیلئے فیس ماسک

پہننے کی آڑ میں چہرے پر انتہائی خوفناک ماسک چڑھا کر بلا کا روپ دھار کر

لوگوں کو ڈرانے والے تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جرمنی میں

کرونا وباء کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں

پر نکل آئے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

تفصیلات کے مطابق ریاض کے عوامی مقامات پر شہریوں اور سیاحوں کو بلا کا

ماسک پہن کر ڈرانے کی شکایات موصول ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے پر سعودی

پولیس نے ایکشن لے لیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تین افراد

بلا کا ماسک پہن کر عوامی مقامات پر شہریوں کو ڈراتے تھے جس کے باعث

شہری خوفزدہ ہو کر بھاگنے پر مجبور ہوجاتے تھے۔ ماسک پہن کر شہریوں کو

ڈرانے کی ویڈیو وائرل ہونے اور شکایات موصول ہونے پر پولیس نے کارروائی

کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے

درمیان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر

کے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا۔

=-،-= برلن میں کرونا پابندیوں سے تنگ ہزاروں افراد سڑکوں پر

جرمنی میں کرونا کے باعث لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد

سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن دارالحکومت برلن میں

حکومت کی طرف سے لگائی گئی کرونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے

احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر حکومت

کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مطالبات کو بھی نمایاں کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے

حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد

مظاہرین زخمی ہو گئے، پولیس نے 500 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
خوفناک ماسک سعودی نوجوان ، خوفناک ماسک سعودی نوجوان ، خوفناک ماسک سعودی نوجوان

=-= قارئین- کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply