چار کروڑ اور660 لاکھ پتی بننے والے خوش نصیب کون؟ فیصلہ آج

چار کروڑ اور660 لاکھ پتی بننے والے خوش نصیب کون؟ فیصلہ آج

Spread the love

لاہور( جے ٹی این بزنس نیوز) خوش نصیب کون

نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی

قرعہ اندازی آج بروز جمعہ 10 ستمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا

پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 3 کروڑ روپے کے 3، جبکہ

تیسرے انعام میں 5 لاکھ روپے مالیت کے 660 انعامات ہیں۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

علاوہ ازیں 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی 16 ستمبر کو ہو

گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام

میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5، جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394

انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

=–= استحکام معیشت و سرمایہ کاری کا بہترین ذریعہ حکومتی منصوبے
———————————————————————————————

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو

سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، تو جہاں ملک کی معیشت

روز بروز مستحکم ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ قوم غربت، مفلسی اور تنگ

دستی سے محفوظ رہتی ہے جبکہ آنیوالی نسلوں کا مستقبل بھی بہتر بناتی ہے-

جبکہ سب سے محفوظ ترین سرمایہ کاری قومی بچت مرکز کی جانب سے جاری

کردہ مختلف مالیت کے انعامی بانڈز کی خریداری ہے، کیونکہ قرعہ اندازی میں

انعام نکلنے کے مواقع میسر ہونے کیساتھ ساتھ بوقت ضرورت ان بانڈز کو کسی

بھی وقت مرکزی بینک میں جمع کرا کے بدلے میں اپنی رقم واپس کی لی جا

سکتی ہے-

خوش نصیب کون ، خوش نصیب کون ، خوش نصیب کون

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply