349

خوش آمدید 2019 ء، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کا والہانہ استقبال

Spread the love

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2019ء کا والہانہ استقبال کیا گیا، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئی سال کے آغاز پر شاندار آتش بازی سے جشن منایا گیا جہاں گھڑی پر رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ شہر کے معروف سٹی ٹاور، ہاربر برج پر آتش بازی کی گئی جس سے پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا- یہ نظارہ لاکھوں افراد نے دیکھا،

نیوزی لینڈ کے بعد پھر آسٹریلیا ، شمالی و جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بیجنگ اور تائی پے میں بھی نئے دن کے آغاز پر آتش بازی کی گئی۔ جاپان میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے روایتی رسومات ادا کی گئیں تو امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ڈھائی ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹوں سے بنی کرسٹل بال کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، برج عرب، پام جمیرا کے آٹلانٹس ہوٹل، فیسٹیول سٹی، گلوبل ویلیج، دبئی مرینہ اور دبئی کریک پر بھی آتش بازی کے مظاہرے، فلپائن میں غبارے اڑا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا منصوبہ ماحولیات گروپس اور حکومتی وارننگ کے بعد منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان میں پابندی کے باوجود منچلے سال نو کا جشن منانے کیلئے سٹرکوں پر نکال آئے۔ لاہور میں منیار پاکستان ، شہر قائد میں بحریہ ٹاﺅن میں شاندار آتش بازی کے مظاہرے کئے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں