پی پی84خوشاب ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے معظم علی کلو کو برتری حاصل

Spread the love

خوشاب ضمنی الیکشن

سرگودھا (جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84کے ضمنی انتخابات میں 229

پالنگ سٹیشنوں میں سے 98پولنگ سٹیشنوں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ

ن کے امیدوار ملک معظم حسین کلو 27ہزار سے زائد ووٹ لر آگے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار

علی حسین خان 23ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر تھے اس سے قبل خوشاب میں ضمنی

الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔پی پی 84

خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام

حبیب احمد میدان میں ہیں۔اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد

اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے اصغر علی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب

کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں جھگڑا

ہو گیا ۔ خوشاب کے جمالی بلوچاں گرلز ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 156 پر مسلم لیگ

نون اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔دونوں جماعتوں کے

کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور سخت زبان بھی استعمال کی گئی۔ پی

ٹی آئی اور نون لیگی کارکنوں میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں کے

کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد کشیدگی پائی گئی جس کے بعد پولنگ کا کچھ دیر کیلئے

عمل روک دیا گیا جو بعد میں بحال ہو گیس

خوشاب ضمنی الیکشن

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply