پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

Spread the love

خورشید شاہ ضمانت منظور

اسلام آ باد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں پیپلزپارٹی کے

رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ایک کروڑ رو پے کے ضمانتی

مچلکے جمع کرانے کے بدلے درخواست ضمانت منظور کرلی، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس

دیئے کہ نیب خورشید شاہ کو حراست میں رکھنے کی معقول وجہ نہیں بتا سکی، خورشید شاہ کا نام ای

سی ایل میں رہے گا، وہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے

ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی

ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب کے وکیل نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ

خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہے، وکیلوں کی ہڑتال اور ہنگاموں کی وجہ سے ریفرنس

دائر نہ ہو سکا۔ عدالتی استفسار پر خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر 12 املاک اور 5

بینک اکاونٹس کو جواز بنا کر ریفرنس بنایا گیا، نیب نے خورشید شاہ پر 574 ایکڑ زرعی کی

خریداری پر کرپشن کا الزام لگایا، ٹپہ دار نے تسلیم کیا انہوں نے زمین کی قیمت اندازے سے لگائی،

574 ایکڑ زمین کی قیمت خرید سیل ڈیڈ اور کلیکٹر کے نوٹی فکیشن سے کنفرم ہوتی ہے، 1039 ایکڑ

بنجر زمین 1979 میں عبدالحفیظ پیرزادہ کے والد عبد الستار پیرازادہ نے 80 ہزار میں خریدی، انہوں

نے یہ زمین 1982 میں آگے فروخت کردی، پھر یہ زمین خورشید شاہ نے خریدی، زمین کو اب لفٹ

ایریگیشن کے ذریعے سیراب کیا جاتا ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک

کروڑ رو پے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بدلے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور

کرلی، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ نیب خورشید شاہ کو حراست میں رکھنے کی

معقول وجہ نہیں بتا سکی۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی

ایل میں رہے گا، وہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

22 اپریل 2020 کو سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پی

پی پی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم

کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

خورشید شاہ ضمانت منظور

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply